پب جی گیم ساز کمپنی نے حقیقت سے قریب تر ’مجازی انسان‘ پیش کردیا https://ift.tt/WX1JItf
جنوبی کوریا: پب جی گیم دنیا بھر میں مشہور ہے جسے کرافٹن کمپنی نے تیار کیا ہے اور اب اسی کمپنی نے ایک جھلک اپنی ’مجازی خاتون‘ کی دکھائی ہے جسے ’اینا‘ کا نام دیا گیا ہے۔
کرافٹن کمپنی کے مطابق اینا کو ویب تھری ایکوسسٹم کا حصہ بنایا جائے گا۔ یہ کردار حقیقت سے قریب تر ہے لیکن اس کا استعمال اب تک سامنے نہیں آیا ہے تاہم اسے ایک ایسے انجن سے بنایا گیا ہے جس سے حقیقت سے قریب تر ڈجیٹل افراد بنائے جاتے ہیں۔ اس عمل کو کرافٹن نے ’ہائپرریئلزم اور ڈیپ لرننگ کا امتزاج‘ قرار دیا ہے۔
اب تک میٹاورس اور ویب تھری کی حدود اور تفصیلات کا تعین نہیں ہوسکا ہے اور کوئی نہیں بتاسکتا ہے اس میں اینا کو کہاں رکھا جائے گا اور اس کا کردار کیا ہوگا؟ کرافٹن کمپنی ماضی میں این ایف ٹی اور بلاک چین میں بھی دلچسپی لے چکی ہے لیکن یوں لگتا ہے کہ اسے بطور کوئی نمائیندہ ورچول مشہور شخصیت کے طور پر پیش کیا جاسکتا ہے۔
کرافٹن سے وابستہ تخلیقی شعبہ کے سربراہ جوش سیوجن شِن نے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ یہ (اینا) ڈجیٹل عہد کی نسل میں مقبولیت حاصل کرے گی جو پوری دنیا میں پائی جاتی ہے۔ لیکن انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس کے ساتھ اصل میوزک تخیل کیا جارہا ہے اور وہ تفریح اور ای اسپورٹس جیسے میدان میں بھی استعمال ہوگی۔
تبصرہ نگاروں کے مطابق ٹک ٹاک اور یوٹیوب پر اس وقت بھی مجازی کردار بطور انفلیوئنسر استعمال ہورہے ہیں اور ان کی مقبولیت بڑھ رہی ہے۔
The post پب جی گیم ساز کمپنی نے حقیقت سے قریب تر ’مجازی انسان‘ پیش کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/dhHasO8
via IFTTT
No comments