Breaking News

اب اینڈرائیڈ صارفین باآسانی آئی فون میں واٹس ایپ ڈیٹا منتقل کر سکیں گے https://ift.tt/JO103NV

کیلیفورنیا: وہ واٹس ایپ صارفین جو اینڈرائیڈ فون سے آئی فون پر منتقل ہو رہے ہیں اب وہ اپنی میسج ہسٹری کو بھی ساتھ لے جاسکیں گے۔

اس سے قبل واٹس ایپ ڈیٹا کی منتقلی صرف آئی فون سے اینڈرائیڈ پر جانے کی صورت میں ممکن ہوتی تھی۔

میٹا کی ذیلی کمپنی واٹس ایپ پر یہ فیچر گزشتہ برس متعارف کرایا گیا تھا جس کے بعد سے صارفین اپنے وائس نوٹس، تصاویر اور گفتگو آئی او ایس سے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم پر آتے ہوئے ساتھ لا سکتے ہیں۔

تازہ ترین اپ ڈیٹ کے بعد اب واٹس ایپ صارفین بحفاظت اپنا ڈیٹا ’موو ٹو آئی او ایس‘ ایپ استعمال کرتے ہوئے اینڈرائیڈ سے آئی فون میں لے جاسکتے ہیں۔ یہ ایپلی کیشن ایپ اسٹور پر دستیاب ہے۔

اس ایپ کو اینڈرائیڈ سے آئی او ایس پر منتقل ہونے والے صارفین اپنا فون ڈیٹا یعنی روابط کی تفصیلات، تصاویر اور ویڈیوز کو منتقل کرنے کے لیے پہلے ہی استعمال کر رہے تھے لیکن تازہ ترین اپ ڈیٹ کے بعد اس میں اب واٹس ایپ ڈیٹا بھی شامل کر دیا گیا ہے۔

واٹس ایپ کا کہنا تھا کہ یہ منتقلی مکمل طور پر انکرپٹڈ ہوگی اور یہ آئندہ ہفتے تک تمام صارفین کی دسترس میں ہوگا۔

میٹا کے چیف ایگیکٹِیو مارک زکر برگ نے منگل کو ایک فیس بک پوسٹ میں کہا کہ ہم واٹس ایپ کی بحافظت فون کی تبدیلی اور اینڈرائیڈ اور آئی فون میں ڈیٹا منتقلی کی صلاحیت میں اضافہ کر رہے ہیں، جبکہ اس کے ساتھ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن برقرار رہے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس فیچر کی بہت طلب تھی۔ ہم نے آئی فون سے اینڈرائیڈ میں ڈیٹا منتقلی کا فیچر گزشتہ برس متعارف کرایا تھا اور اب اینڈرائیڈ سے آئی فون منتقلی کا اضافہ بھی کیا جارہا ہے۔

ڈیٹا منتقلی کے لیے آئی فون کو فیکٹری نیو یا ری سیٹ ٹو فیکٹری سیٹنگ پر ہونا ضروری ہوگا تاکہ موو ٹو آئی و ایس ایپ کے ساتھ جوڑ بن سکے اور اینڈرائیڈ سے ڈیٹا منتقل ہوسکے۔

The post اب اینڈرائیڈ صارفین باآسانی آئی فون میں واٹس ایپ ڈیٹا منتقل کر سکیں گے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/8WzYhZC
via IFTTT

No comments