Breaking News

پاکستان سمیت دنیا بھر میں فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی سروسز متاثر https://ift.tt/TBEAuve

سانس فرانسسکو: دنیا بھر میں واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹا گرام کی سروسز متاثر ہونے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

دنیا بھر میں انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی سروسز پر نظر رکھنے والے ادارے ڈاؤن ڈیٹیکٹر نے بتایا کہ امریکا، برطانیہ، آسٹریلیا سمیت دیگر ممالک میں صارفین کو میٹا کی تینوں سروسز کے استعمال میں پریشانی کا سامنا ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق تینوں سوشل میڈیا اپیلی کیشن فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹا گرام کی کئی ممالک میں سروسز بند  ہوگئیں اور متعدد ممالک میں سروسز متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں۔

علاوہ ازیں پاکستان میں بھی سوشل میڈیا صارفین کو بھی فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ تک رسائی میں پریشانی کا سامنا ہے، جس کا اظہار انہوں نے مائیکروبلاگنگ کی سائٹ ٹویٹر پر کیا ہے۔

فیس بک، واٹس ایپ، انسٹاگرام کی جانب سے چار گھنتے گزر جانے کے باوجود تاحال سروس متاثر ہونے کے حوالے سے کوئی تصدیقی یا تردیدی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

The post پاکستان سمیت دنیا بھر میں فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی سروسز متاثر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/B2MtJ50
via IFTTT

No comments