Breaking News

عمر کی تصدیق کے لیے انسٹا گرام نے نئے فیچر کی آزمائش شروع کردی https://ift.tt/02x8fyG

کیلیفورنیا: فوٹو شیئرنگ ایپ اِنسٹاگرام نے عمر کی تصدیق کے لیے نئے ٹولز کی آزمائش شروع کردی۔ اس فیچر میں ایک نئی ٹیکنالوجی شامل کی جارہی ہے جس کے تحت ویڈیو سیلفی کا استعمال کرتے ہوئے صارف کی عمر کا اندازہ لگایا جاسکے گا۔

ڈیجیٹل آئیڈینٹیٹی کمپنی یوٹی کی ’ایج ایسٹیمیشن‘ ٹیکنالوجی صارفین کی عمر کا اندازہ لگانے کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے ان کے چہروں کے نقوش کا تجزیہ کرتی ہے۔

میٹا کی ذیلی کمپنی انسٹاگرام نے ان ٹولز کی آزمائش امریکا میں شروع کردی ہے۔

عمر کی تصدیق کا ایک  طریقہ کار ایک درست قسم کی شناخت جیسے کہ ڈرائیونگ لائسنس کو اپ لوڈ کرنا پہلے سے دستیاب ہے۔

اگر کوئی انسٹا گرام پر اپنی تاریخ  پیدائش 18 سال سے کم سے 18 سال یا اس سے زیادہ کرنے کی کوشش کرتا ہے تو ایپلی کیشن ان کو مذکورہ بالہ فیچرز کو استعمال کرتے ہوئے اپنی عمر کی تصدیق کرنے کا کہے گی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم امید کرتا ہے کہ یہ فیچر نوجوانوں اور بڑی عمر کے افراد کو ان کی عمر کے مطابق مناسب تجربہ فراہم کرے گا۔

انسٹا گرام کا کہنا تھا کہ کسی کی عمر کو آن لائن سمجھنا بہت پیچیدہ اور بڑا چیلنج ہے۔ ہم اپنی انڈسٹری میں دیگر اور حکومتوں کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں تاکہ آن لائن عمر کی تصدیق کے واضح معیار وضع ہوجائے۔

The post عمر کی تصدیق کے لیے انسٹا گرام نے نئے فیچر کی آزمائش شروع کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/A4MqJOS
via IFTTT

No comments