ایپل اور گوگل سے ٹِک ٹاک ایپ ہٹانے کی درخواست https://ift.tt/LapvDuG
واشنگٹن: امریکا کی وفاقی مواصلاتی کمیشن کے ایک کمشنر کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایپل اور گوگل کو چین سے متعلقہ ڈیٹا کی سیکیورٹی کے پیش نظر اپنے ایپ اسٹورز سے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹِک ٹاک کو ہٹانے کا کہا ہے۔
کمیشن کے کمشنر برینڈن کار نے ٹوئٹر پیغام میں ایپل کے سی ای او ٹِم کُک اور ایلفابیٹ سی ای او سُندر پِچائی کو لکھا گیا ایک خط شیئر کیا۔
TikTok is not just another video app.
That’s the sheep’s clothing.It harvests swaths of sensitive data that new reports show are being accessed in Beijing.
I’ve called on @Apple & @Google to remove TikTok from their app stores for its pattern of surreptitious data practices. pic.twitter.com/Le01fBpNjn
— Brendan Carr (@BrendanCarrFCC) June 28, 2022
خط میں ان رپورٹس کی جانب اشارہ کیا گیا جن میں ٹِک ٹاک کی دونوں کمپنیوں کے ایپ اسٹور کی پالیسیوں کی خلاف ورزیوں کے متعلق بتایا گیا۔
خط میں ان کا کہنا تھا کہ ٹِک ٹاک وہ نہیں ہے جو سطح پر دِکھ رہی ہے۔ یہ صرف ایک نہیں ہے جس میں مزاحیہ ویڈیوز یا میم شیئر کی جارہی ہیں۔ بنیادی طور پر ٹِک ٹاک ایک پیچیدہ نگرانی کرنے کے آلے کے طور پر کام کرتا ہے جو بڑی مقدار میں نجی اور حساس ڈیٹا اکٹھا کرتا ہے۔
تاہم، ایلفابیٹ، ایپل اور ٹِک ٹاک کی جانب سے کسی قسم کا موقف سامنے نہیں آیا۔
24 جون کو لکھے جانے والے خط میں کہا گیا کہ اگر ایپل اور ایلفابیٹ نے اپنے ایپ اسٹورز سے ٹِک ٹاک کو نہیں ہٹاتے تو انہیں 8 جولائی تک جواب جمع کرانا ہوگا۔
برینڈن کار کو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2018 میں کمیشن کے لیے نامزد کیا تھا۔ کمیشن کی چیئر جیسیکا روزین ورسیل کو سینیٹ نے دسمبر میں مزید پانچ سالوں کے لیے تعینات کیا تھا۔
The post ایپل اور گوگل سے ٹِک ٹاک ایپ ہٹانے کی درخواست appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/eMiGCL9
via IFTTT
No comments