Breaking News

باورچی خانے سے تیل، چکنائی اور دھواں جذب کرنے والا نظام https://ift.tt/a6HOJob

 نیویارک: کھانا پکاتے ہوئے دھواں، چکنائی اور تیل دیواروں اور دیگر برتنوں پر جمع ہوتا رہتا ہے۔ اب ایک بہت مؤثر اور دستی آلے سے اس مسئلے کو حل کیا جاسکتا ہے۔

ماہرین نے اسے ’اہیرہُڈ‘ کا نام دیا ہے جسے آسانی سے اٹھا کر کسی بھی جگہ رکھا جاسکتا ہے۔ یہ آلہ بہتر انداز میں پکوان کے دوران دھواں، بو، تیل اور دیگر چکنائیاں جذب کرتا رہتا ہے۔ اس طرح باورچی خانے کی اندرونی فضا کو بہتر بناتا ہے۔

پھر ایشیائی ممالک میں ناقص ایندھن جلانے سے بھی باورچی خانے کا ماحول بہت خطرناک ہوجاتا ہے جسے ایئرہڈ کی بدولت صاف کیا جاسکتا ہے۔ جب اسے کراؤڈ فنڈنگ ویب سائٹ کِک اسٹارٹر پر رکھا گیا تو مطلوبہ رقم صرف 99 منٹ میں ہی جمع ہوگئی۔

اس میں کوئلہ فلٹر، گریس فلٹر، دھواں جذب کرنے والا نظام، اور دیگر خواص موجود ہیں۔ اندر چلنے والے پنکھے کو تین مختلف رفتار پر سیٹ کیا جاسکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسے باورچی خانے کا ہرفن مولا فلٹر کہا جاسکتا ہے۔ اس طرح دیواروں پر چکنائی جمع نہیں ہوتی اور سب سے بڑھ کر خاتونِ خانہ کے لیے کھانا پکانا آسان ہوجاتا ہے۔

ایئرہُڈ فلٹر تار اور تار کے بغیرکام کرتا رہتا ہے اور اسے استعمال کرنا بہت آسان ہوتا ہے۔ اپنی بناوٹ کے لحاظ سے اسے ایئرہُڈ کو مختلف بلندیوں پر رکھا جاسکتا ہے تاکہ پکانے کے دوران دھواں اور آلودگی براہِ راست اس کے اندر جذب ہوسکے۔

اس کی تعارفی قیمت 99 ڈالر رکھی گئ ہے۔

The post باورچی خانے سے تیل، چکنائی اور دھواں جذب کرنے والا نظام appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/RLMyIvA
via IFTTT

No comments