Breaking News

جاپان میں گرمی کا 147 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا https://ift.tt/tqVKnRN

ٹوکیو: جاپان میں جاری شدید ہیٹ ویو نے ملک میں شدید گرمی کا 147 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔

دارالحکومت ٹوکیو میں منگل کے روز دن ایک بجے درجہ حرارت 35.1 ڈگری سیلسیئس تک پہنچا جبکہ بدھ کے روز 37 ڈگری سیلسیئس متوقع ہے۔ 1875 میں جب سے موسم کا ریکارڈ کیا جانا شروع کیا گیا ہے یہ سب سے گرم ترین موسمِ گرما ہے۔

مقامی رپورٹس میں جاپانی محکمہ موسمیات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ٹوکیو میں اتوار تک پارے کا 34 ڈگری سیلسیئس سے نیچے اترنا متوقع نہیں ہے۔

ادارے کی جانب سے دارالحکومت میں جمعرات کو 36 ڈگری اور جمعے کو 35 ڈگری سیلسیئس کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

شدید درجہ حرارت میں بجلی کی فراہمی میں دباؤ میں اضافہ ہوا ہے اور حکام اس بات پر فکر مند ہیں کہ ان کو ممکنہ طور بجلی کاٹنی پڑ سکتی ہے۔

جاپان کی حکومت نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ کم بجلی استعمال کریں۔

کابینہ کے ڈپٹی چیف سیکریٹری یوشی ہِیکو اِسوزکی نے ایک معمول کی پریس بریفنگ میں کہا کہ حکومت نے لوگوں سے شام کے ابتدائی اوقات میں جس وقت ذخائر کم ہوتے جاتے ہیں، بجلی کم استعمال کرنے کا کہا ہے۔

The post جاپان میں گرمی کا 147 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/B8z2G4q
via IFTTT

No comments