واٹس ایپ صارفین کی برسوں پرانی فرمائش پوری ہونے کے قریب https://ift.tt/Dr8VHBK
کیلی فورنیا: کہتے ہیں ضرورت ایجاد کی ماں ہے۔ اسی بات پر عمل کرتے ہوئے سماجی رابطوں کا معروف ترین پلیٹ فارم واٹس ایپ اپنے صارفین کی دلچسپی اور ضروریات کے پیش نظر نت نئی اپ ڈیٹس جاری کرتا رہتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آئے روز اس میں مختلف تجربات جاری رہتے ہیں۔
واٹس ایپ سے متعلق معلومات دینے والی ویب سائٹ WABETAINFO کے مطابق کئی دیگر دلچسپ تبدیلیوں کے ساتھ واٹس ایپ ایک ایسی جہت پر کام کررہا ہے، جس کی فرمائش کروڑوں صارفین کی جانب سے برسوں سے کی جا رہی تھی۔
جی ہاں، اب واٹس ایپ صارفین پیغام بھیجنے کے بعد اس میں ترمیم بھی کر سکیں گے۔ اینڈرائیڈ، آئی او ایس اور ڈیسک ٹاپ، تینوں پلیٹ فارم کو لیے اس فیچر کو آزما رہا ہے۔ فی الوقت واٹس ایپ پر ایسا کوئی آپشن نہیں کہ آپ اپنا بھیجا گیا میسج تبدیل کر سکیں، یا اس میں کچھ الفاظ کا اضافہ یا کوئی بات حذف کر سکیں، تاہم بہت جلد یہ دلچسپ تبدیلی آپ کے اختیار میں ہوگی۔
WABETAINFO پر ایڈٹ فیچر کا ایک اسکرین شاٹ شئیر کیا گیا ہے، جس پر فی الحال کام جاری ہے۔ یہ فیچر اس طرح کام کرے گا کہ جب آّپ اپنے بھیجے ہوئے پیغام کو سلیکٹ کرتے ہیں تو کاپی اور فارورڈ کے ساتھ آپ کو ایڈٹ کا آپشن بھی ملے گا، جس کے ذریعے صارفین پہلے سے بھیجے گئے پیغام میں ٹائپنگ یا املا کی غلطی کو درست کرنے کے ساتھ اضافہ کرنے کی سہولت سے بھی استفادہ کریں گے۔
فی الحال اس بات کا تعین نہیں کیا گیا کہ اس فیچر کو حتمی طور پر تمام آزمائشوں کے بعد صارفین کے لیے کب جاری کیا جائے گا، لیکن اس کی اطلاع ملتے صارفین نے اس تبدیلی کو سراہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے۔
The post واٹس ایپ صارفین کی برسوں پرانی فرمائش پوری ہونے کے قریب appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/Sox7OMg
via IFTTT
No comments