ٹِک ٹاک کا لامحدود اسکرالنگ سے روکنے کے لیے نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان https://ift.tt/0maHyl1
بیجنگ: مشہور ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹِک ٹاکنے صارفین کو لامحدود اسکرالنگ سے روکنے کے لیے نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔
کمپنی کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں لکھا گیا کہ آئندہ ہفتوں میں کمپنی ایک فیچر متعارف کرانے جا رہی ہے جو لوگوں ایک بیٹھک میں ٹِک ٹاک پر صرف کیے گئے وقت کو محدود کرنے مدد دے گا۔
کمپنی کے مطابق ریگولر اسکرین ٹائم بریک کا فیچر لوگوں کو مسلسل اسکرین ٹائم کی مخصوص مقدار کے بعد وقفہ لینے کی یاد دہانی کرائے گا، جس کا تعین صارف اپنے حساب سے کر سکتے ہیں۔
نیا اسکرین ٹائم ڈیش بورڈ صارفین کو بتائے گا کہ وہ ٹِک ٹاک پر کتنا وقت صرف کر رہے ہیں۔ یہ فیچر ان کو روزانہ کے حساب سے ایپ پر خرچ کیے گئے وقت، کتنی بار ایپ کھولی گئی اور دن اور رات کے اوقات کی تقسیم کے متعلق بتایا کرے گا۔
کمپنی نے مزید کہا کہ کمپنی کی جانب سے نوجوان صارفین کے لیے ہفتہ وار ڈیجیٹل فلاحی یاد دہانی متعارف کرائی جائے گی۔ 13 سے 17 سال کے درمیان کی عمر کا جب کوئی صارف ایک دن میں 100 منٹ سے زیادہ کا وقت ایپ پر صرف کرے گا تو اگلے دن کمپنی ان کو اپنے اسکرین ٹائم لمٹ ٹول کے حوالے سے یاد دہای کرائے گی۔
ٹِک ٹاک لوگوں کے ایپ پر وقت صرف کرنے کے حوالے سے فیصلہ کرنے میں مدد کے لیے اسکرین ٹائم لمٹس کا پہلے ہی اطلاق کر چکا ہے۔13 سے 15 سال کے درمیان صارفین کے لیے پُش نوٹیفیکیشن رات 9 بجے کے بعد خود بخود غیر فعال ہوجاتا ہے جبکہ 16 سے 17 سال کے درمیان صارفین یہ رات 10 بجے کے بعد غیر فعال ہوتے ہیں۔
The post ٹِک ٹاک کا لامحدود اسکرالنگ سے روکنے کے لیے نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/oiAb5hX
via IFTTT
No comments