ایپل کے اولین پی سی کے روپ والا چارجر https://ift.tt/eRQnm1V
ایک چھوٹے سے ایپل میکنٹوش پی سی جیسا چارجر صارفین میں مقبول ہورہا ہے جو عمررسیدہ افراد کو ایپل کے اولین یک رنگی ڈیسک ٹاپ کی یاد بھی دلاتا ہے۔
شارگیگ نامی کمپنی کے بنائے ہوئے اس چارجر کا نام ’ریٹرو35 جی اے این چارجر‘ رکھا گیا ہے۔ یہ زیادہ سے زیادہ 35 واٹ بجلی آؤٹ پٹ فراہم کرتا ہے اور بہت تیزی سے اسمارٹ فون میں بجلی بھرتا ہے۔
اس کے اہم خواص میں شامل ہے کہ یہ اس سے ہر طرح کے ایپل اور اینڈروئڈ فون چارج ہوسکتے ہیں۔ اس کی تیزرفتار کارکردگی ایک خاص چپ کی بدولت ممکن ہوئی ہے جسے جی اے این چپ کہا جاتا ہے۔ جبکہ اسکرین چارجنگ کیفیت دکھاتا رہتا ہے۔
اس سے آپ اسمارٹ ڈیوائس یعنی واچ، ایئربڈز اور دیگر اشیا میں بھی بجلی بھرسکتے ہیں۔ چارجنگ نہ ہونے کی صورت میں اس کا اسکرین سفید ہوجاتا ہے ، نارمل چارجنگ میں پیلا، فاسٹ چارجنگ میں نیلا اور سپرچارجنگ میں سبز ہوجاتا ہے۔ جبکہ پانچ منٹ سے کم کے لوڈ پر سیاہ پڑجاتا ہے۔
یہ ایجاد اس وقت کراؤڈ فنڈنگ سے گزررہی ہے تاہم اس نے کہا ہے کہ چارجر کی دنیا بھر میں فراہمی اس سال اگست یا ستمبر سے شروع ہوجائے گی۔ ایک چارجر کی قیمت 25 ڈالر یعنی 5000 روپے کے برابر ہے۔
The post ایپل کے اولین پی سی کے روپ والا چارجر appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/s6Yf3RT
via IFTTT
No comments