ماضی کے مقبول ترین براؤزر ’انٹرنیٹ ایکسپلورر‘ کا آج آخری روز https://ift.tt/1AGVEjb
انٹرنیٹ کی پہچان بننے والے دنیا کے پرانے اور مقبول ترین براؤزر ’انٹرنیٹ ایکسپلورر‘ کو باضابطہ طور پر بند کردیا جائے گا۔
مائیکرو سافٹ کمپنی نے 27 سال قبل 1995 میں ’انٹرنیٹ ایکسپلورر‘ براؤزر کو متعارف کرایا تھا جو اس وقت کا اکیلا براؤزر تھا اور کئی سالوں تک انٹرنیٹ کی پہچان بنارہا تاہم سن 2004 میں موزیلا نے اس کی ٹکر میں فائر فوکس کو باضابطہ طور پر متعارف کرایا۔
انٹرنیٹ ایکسپلورر 2004 میں دنیا کے 95 فیصد سے زیادہ کمپیوٹروں پر انٹرنیٹ ایکسپلورر استعمال ہورہا تھا، اس کے بعد انٹرنیٹ ایکسپلورر کی مقبولیت کم ہوتی گئی اور آج براؤزرز کی عالمی مارکیٹ میں اس کا حصہ صرف 4 فیصد کے لگ بھگ رہ گیا ہے۔
مزید پڑھیں: انٹرنیٹ ایکسپلورر کو آئندہ برس ’ریٹائر‘ کردیا جائے گا، مائیکروسافٹ
ٹیکنالوجی کمپنیز کے مطابق فائر فوکس براؤزر 2002 میں ہی بن چکا تھا تاہم اسے عام صارفین کے لیے 2004 میں متعارف کرایا گیا، فائر فوکس کے بعد گوگل نے 2008 میں گوگل کروم براؤزر کو متعارف کراکر سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔
دوسری جانب گوگل کروم اس وقت براؤزرز کی عالمی مارکیٹ میں 64 فیصد حصے کے ساتھ دنیا کا مقبول ترین ویب براؤزر ہے۔
The post ماضی کے مقبول ترین براؤزر ’انٹرنیٹ ایکسپلورر‘ کا آج آخری روز appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/HaJ1eFx
via IFTTT
No comments