آئی فون صارفین iOS 15 سے پرانے ورژن پر کیسے واپس جائیں؟ https://ift.tt/eA8V8J
سلیکان و یلی: ایپل نے آئی او ایس 15 بی ٹا ورژن سے آئی او ایس 14 پر واپس جانے کے خواہش مند صارفین کے لیے ہدایات جاری کردی ہیں۔
ایپل کمپنی نے کچھ عرصے قبل ہی آئی فون کا نیا آپریٹنگ سسٹم iOS 15 Beta ورژن جاری کیا تھا اور بہت سے صارفین اس کے نئے فیچرز اور پری ریلیز سافٹ ویئر کو آزمانے کےلیے بی ٹا ورژن کو ڈاؤن لوڈ بھی کر چکے ہیں۔
لیکن کچھ دن بعد ہی نئے ورژن میں سامنے آنے والے بگس، ایشوز اور iOS 15 کے مستحکم نہ ہونے کی وجہ سے صارفین واپس iOS 14 پر واپس جانا چاہتے ہیں لیکن پرانے ورژن پر واپس جانے سے قبل درج ذیل باتوں کو دھیان میں رکھنا نہایت ضروری ہے:
1۔ اگر آپ iOS 15 انسٹال کرنے کے بعد اپنے فون کا بیک اپ لے چکے ہیں تو پھر آپ واپس iOS 14 پر نہیں جا سکتے۔
2۔ آپریٹنگ سسٹم کو ڈاؤن گریڈ کرنے کا مطلب یہ ہے کہ آپ کو اپنے آئی فون پر موجود سارا ڈیٹا صاف کرنا ہوگا، لہذا یہ یقینی بنائیے کہ آپ iOS14 کے ساتھ اپنے فون کا بیک اپ لے چکے ہیں۔
3۔ اگر آپ اپنی ایپل واچ پر آپریٹنگ سسٹم 8 انسٹال کرچکے ہیں اور اس ایپل واچ سے Pair ہونے والے آئی فون کو iOS 14 پر واپس لے جانا چاہتے ہیں تو پرانے ورژن پر واپس جانے کے بعد آپ اپنی ایپل واچ کو استعمال کرنے کے قابل نہیں رہیں گے۔
iOS 15 بِیٹا سے iOS 14 پر واپس جانے کا طریقہ کار
1۔ اپنے آئی فون کو ریکوری موڈ پر رکھیے، اس کےلیے آپ اپنا فون شٹ آف کریں اور اسے دوبارہ ریکوری موڈ میں آن کیجیے۔
2۔ آئی فون کو لائٹننگ کیبل سے اپنے کمپیوٹر سے منسلک کریں اور iTunes کو اوپن کریں (عموماً یہ خودبخود کھل جاتا ہے)۔
3۔ iTunes ریکوری موڈ میں آپ کے فون کی شناخت کرکے آپ سے پوچھے گا کہ اب کیا کرنا ہے۔
4۔ کھلنے والی پاپ اپ ونڈوز میں Restore بٹن پر کلک کیجیے۔
5۔ Next پر کلک کیجیے، پھر Restore اور Update پر کلک کر دیجیے۔
6۔ iOS 14 سافٹ ویئر اپ ڈیٹر میں Next پر کلک کیجیے، پھر ٹرمز اینڈ کنڈیشنز ( شرائط و ضوابط) پڑھنے کے بعد Agree پر کلک کر دیجیے۔
7۔ جب آپ کا فون Restore ہوجائے تو بیک اپس پر واپس جا کر Restore Backup پر کلک کیجیے۔
8۔ اپنے آئی فون کے بیک اپ کو منتخب کیجیے جو آپ نے iOS 15 بی ٹا انسٹال کرنے سے قبل اپنے فون پر لیا تھا۔
9۔ ریسٹوریشن مکمل ہونے کے بعد آپ کے فون کا آپریٹنگ سسٹم دوبارہ iOS 14 پر واپس آجائے گا۔
The post آئی فون صارفین iOS 15 سے پرانے ورژن پر کیسے واپس جائیں؟ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/3dYK0LE
via IFTTT
No comments