Breaking News

یوٹیوب نے لائیواسٹریم شاپنگ کی آزمائش شروع کردی https://ift.tt/eA8V8J

سان فرانسسكو: یوٹیوب نے اعلان کیا تھا کہ اس سال کچھ مزید انقلابی سہولیات پیش کی جائیں گی اور اب اس ضمن میں یوٹیوب لائیو اسٹریمنگ میں شاپنگ کا آپشن پیش کیا گیا ہے جسے مخصوص صارفین استعمال کررہے ہیں۔

اس کا مقصد ای کامرس اور رقم کمانے کی سہولیات بڑھانا ہے۔ یوٹیوب نے سال کے شروع میں اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے پلیٹ فارم میں آن لائن خریداری کے آپشن پیش کرے گا۔ فی الحال سنجیدہ اور اچھے نام والے برانڈ ساز افراد کو ہی آزمائشی آپشن دیا گیا ہے۔ اس کا مقصد یوٹیوب سے فوری طور پر معیاری مصنوعات کی خریداری تھا۔

یہ آپشن عین ٹک ٹاک کی طرح ہے جس میں پہلے ہی اسٹریمنگ کی بدولت اشیا فروخت اور خریدی جارہی ہیں۔ یوٹیوب نے اس سے قبل اپنی تحقیق میں بتایا ہے کہ ان کے 33  فیصد صارفین نے اعتراف کیا ہے کہ وہ یوٹیوب پر تبصرے اور اشتہارات دیکھ کر ہی 33 فیصد اشیا خرید رہے ہیں۔ اس طرح رعایتی سیل والی ویڈیوز کی مقبولیت میں صرف ایک سال میں 400 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

یوٹیوب نے وبا کے دوران اپنے پلیٹ فارم سے رقم کمانے اور ای کامرس کو فروغ دینے غیرمعمولی کوشش کی ہے۔ اب نئے آپشن میں مختلف مصنوعات کے ٹیگز شامل کئے جائیں گے، ویڈیوز کے نیچے اشتہارات بھی اسی کا حصہ ہوں گے۔ یہ ازخود بھی ہوسکتا ہے جبکہ ویڈیو اسٹریم بنانے والےاسے خود بھی شامل کرسکیں گے۔

اس طرح توقع ہے کہ یوٹیوب ایپ ایک ای کامرس مشین بن جائے گی اور یوں صارفین کسی بھی ویڈیو کلپ میں اشیا خریدی جاسکیں گی۔ لیکن اس کی مقبولیت کے لیے ابھی کچھ ماہ انتظار کرنا ہوگا۔

The post یوٹیوب نے لائیواسٹریم شاپنگ کی آزمائش شروع کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/2V4lPVw
via IFTTT

No comments