کاپی رائٹ تنازعہ، فرانس نے گوگل پر 5 سو ملین یورو جرمانہ عائد کردیا https://ift.tt/eA8V8J
پیرس: فرانس نے ٹیکنالوجی جائنٹ گوگل کے ساتھ کاپی رائٹس پر ہونے والے تنازعے کے بعد 500 ملین یورو کا جرمانہ عائد کردیا ہے۔
خبر رسان ایجنسی رائٹرز کے مطابق فرانس کے اینٹی ٹرسٹ واچ ڈاگ نے ریگولیٹرز کے احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر گوگل پر 500 ملین (593 ملین ڈالر) یورو کا جرمانہ عائد کردیا ہے۔ واچ ڈاگ نےگوگل کو احکامت دیے تھے کہ وہ ملک کے نیوز پبلشرز کے ساتھ کاپی رائٹ کے معاملے پر گفت گو کا اہتمام کرے تاہم گوگل نے ان ہدایات پر عمل درآمد نہیں کیا۔
فرانس کی جانب سے یہ جرمانہ اس وقت عائد کیا گیا ہے جب گوگل اور فیس بک جیسے آن لائن پلیٹ فارمز پر اس دباؤ میں اضافہ ہورہا ہے کہ وہ اپنا منافع نیوز آؤٹ لیٹ کے ساتھ بھی شیئر کریں۔
اینٹی ٹرسٹ واچ ڈاگ کے مطابق امریکا کے ٹیکنالوجی گروپ کو اب اگلے دو ماہ میں یہ پروپوزل دینا ہے ہے کہ وہ نیوز ایجنسیز اور دیگر پبلشرز کی خبریں استعمال کرنے کی تلافی کیسے کرے گا، اور اگر گوگل یہ کرنے میں ناکام رہا تو پھر اس پر مزید 9 لاکھ یورو فی دن جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
اس جرمانے کے بارے میں گوگل کا کہنا ہے کہ جرمانے کا فیصلہ بہت ہی مایوس کن ہے لیکن ہم اس پر عمل درآمد کریں گے۔ ٹیکنالوجی جائنٹ کا کہنا ہے کہ ’ ہمارا مقصد یکساں رہے گا’ اس معاملے پر ہم اپنی پیش کش پر غور و فکر اور مطابقت پیدا کرنے کے لیے فرنچ کمپیٹیشن اتھارٹی کا فیڈ بیک لیں گے۔‘
گوگل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ’ اس سارے معاملے میں ہم نے نیک نیتی سے اپنا کردار ادا کیا ہے، جرمانے نے ہمار ی کسی معاہدے کو پہنچنے اور اس حقیقت کو نظر انداز کیا ہے کہ ہمارے پلیٹ فارمز پر نیوز کس طرح کام کرتی ہیں۔
فرانسیسی نیوز پبلشرز، APIG, SEPM اور AFP نے گوگل پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ وہ حال ہی میں جاری ہونے والے یورپی یونین کی ہدایات کے تحت آن لائن نیوز کانٹینٹ کے معاوضے پر مشترکہ جواز تلاش کرنے کے لیے نیک نیتی سے بات چیت کرنے میں ناکام رہی۔
اس کیس میں بہ ذات خود گوگل نے بھی اینٹی ٹرسٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ عارضی احکامات کی بھی خلاف ورزی کی، جس میں کہا گیا تھا کہ اس بابت گوگل کو کسی بھی نیوز پبلشرز کے ساتھ تین ماہ کے اندر اندر بات چیت کرنی ہوگی۔
رائٹرز کو موصول ہونے والے دستاویزات کے مطابق گوگل نے کاپی رائٹ کا تنازعہ ختم کرنے کے لیے فرانس کے 121 نیوز پبلشرز کو کے گروپ کو آئندہ 3 ماہ میں 76 ملین ڈالر ادا کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
The post کاپی رائٹ تنازعہ، فرانس نے گوگل پر 5 سو ملین یورو جرمانہ عائد کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/3i4jbXA
via IFTTT
No comments