Breaking News

انسٹاگرام نے بچوں کو محفوظ بنانے کےلیے نئے فیچرز پیش کردیئے https://ift.tt/eA8V8J

سان فرانسسکو: سوشل میڈیا پر کم عمر بچوں کی حفاظت یقینی بناتے ہوئے انہیں ’ناپسندیدہ بڑوں‘ کی پہنچ سے دور رکھنے کےلیے انسٹاگرام نے کچھ نئے فیچرز پیش کیے ہیں۔

انسٹاگرام کی ملکیت رکھنے والی کمپنی ’’فیس بُک‘‘ نے گزشتہ روز ایک پریس ریلیز کے ذریعے تین نئے فیچرز کا اعلان کیا ہے:

  • پہلا فیچر: اگر 13 سال یا اس سے کم عمر کا کوئی بھی بچہ انسٹاگرام پر اکاؤنٹ بنائے گا تو خودکار طور پر وہ ’پرائیویٹ‘ ہوگا یعنی اس اکاؤنٹ پر لگائی جانے والی پوسٹس صرف دوسرے کم عمر بچے ہی دیکھ سکیں گے۔ ان کے علاوہ، صرف ان ہی بڑوں کی نظروں سے یہ پوسٹس گزر سکیں گی جنہیں یہ بچہ (صارف) خود اجازت دے گا۔
  • دوسرا فیچر: انسٹاگرام پر مشکوک حرکتیں کرنے والے اکاؤنٹس کی نگرانی میں زیادہ سختی کی جائے گی اور انہیں کم عمر بچوں کو براہِ راست پیغامات بھیجنے (’ڈی ایم‘ کرنے) سے بھی باز رکھا جائے گا۔
  • تیسرا فیچر: اشتہار دینے والے اداروں کےلیے بھی آپشنز محدود کیے جائیں گے تاکہ انسٹاگرام استعمال کرنے والے بچوں تک صرف وہی اشتہارات پہنچیں جو ان کی عمر کے حساب سے ہیں۔

اس اعلان سے منسلک ایک اور پوسٹ میں فیس بُک کی نائب صدر برائے مصنوعاتِ نوجوانان (وی پی آف یوتھ پروڈکٹس) پاونی دیوانجی نے واضح کیا ہے کہ اکاؤنٹ بنانے والے فرد کی درست عمر کا پتا لگانے کےلیے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا بھرپور استعمال کیا جائے گا۔

The post انسٹاگرام نے بچوں کو محفوظ بنانے کےلیے نئے فیچرز پیش کردیئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/3xblDkD
via IFTTT

No comments