اس عینک میں آپ کا ذاتی تھری ڈی سینما موجود ہے https://ift.tt/eA8V8J
ہانک کانگ: چند روز قبل ایکسپریس کے اسی شعبے میں ہم نے 140 انچ اسکرین والی عینک کی خبر دی تھی۔ اب اس کی ٹکر میں تھری ڈی سینما ڈسپلے حاضر ہے جو اس وقت کراؤڈ فنڈنگ سے گزررہا ہے۔ اس کا مجازی (ورچول) اسکرین 600 انچ طویل ہے جو آپ کو ایک بڑے تھری ڈی سینما کا احساس فراہم کرتا ہے۔
اسے ’گووس لائٹ‘ کا نام دیا گیا ہے۔ ڈسپلے مکمل طور پر اوایل ای ڈی پر مشتمل ہے جو حقیقت سے قریب تر مناظر فراہم کرتا ہے۔ گووس لائٹ کو پہننا بہت آسان ہے کیونکہ یہ آرام دہ اور کم وزن ہے۔ اس سے قبل آنکھوں پر پہننے والے ڈسپلے غیرمعمولی طور پر بھاری بھرکم تھے اور اندر سے حرارت کا اخراج انہیں مزید غیرانسانی بنادیتا تھا۔
اؔٓنکھوں پر پہنے جانے والے اس تھری ڈی سینما میں نصب مائیکرو او ایل ای ڈی 1920 ضرب 1080 پکسل کا منظر دکھاتی ہیں جس کا ریفریشنگ ریٹ 60 ہرٹز کے برابر ہے۔ پورے عینک کا وزن صرف 60 گرام ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اسے کسی بھی پی سی، آئی فون اور اینڈروئڈ فون سے جوڑا جاسکتا ہے۔
یہ ڈسپلے فائیو جی سہولیات رکھتا ہے اور اسے دنیا کا سب سے صاف اور واضح تھری ڈی عینک کہا جاسکتا ہے۔ جیسے ہی آپ عینک پہنتے ہیں 20 میٹرکی دوری پرآپ 600 انچ کا اسکرین دکھائی دیتا ہے۔ اس طرح آپ کا ذاتی فلم تھیئٹر کسی بھی جگہ چل جاتاہے خواہ آپ لوگوں کی محفل میں ہی کیوں نہ بیٹھے ہوں۔ فلم اسکرین پر نظر پڑتے ہی آپ اس میں گم ہوجاتے ہیں۔
گووِس لائٹ کی قیمت 469 ڈالر ہے اور اب فروخت کے لیے تیار ہے۔
The post اس عینک میں آپ کا ذاتی تھری ڈی سینما موجود ہے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/3k4bS4B
via IFTTT
No comments