1,000 انچ چوڑا… دنیا کا سب سے بڑا ٹیلی ویژن برائے فروخت https://ift.tt/3xWD4q3
سیئول: جنوبی کوریا کی عالمی شہرت یافتہ کمپنی سام سنگ نے دنیا کا سب سے بڑا مائیکرو ایل ای ڈی ٹی وی پیش کردیا ہے جو 1,000 انچ یعنی 83 فٹ سے بھی زیادہ چوڑا ہے۔
خبروں کے مطابق، یہ ایل ای ڈی ٹیلی ویژن جدید ترین ’’دی وال‘‘ ٹیکنالوجی کا شاہکار ہے جسے سام سنگ نے پہلی بار 2018 میں لاس ویگاس کے کنزیومر الیکٹرونکس شو میں پیش کیا تھا، جس کی چوڑائی 146 سینٹی میٹر تھی۔
’’دی وال‘‘ ٹیکنالوجی میں کئی مائیکرو ایل ای ڈیز کو انتہائی مہارت سے اس طرح آپس میں جوڑا جاتا ہے کہ وہ مل کر ایک بڑی ایل ای ڈی اسکرین میں تبدیل ہوجاتی ہیں۔
سام سنگ کا کہنا ہے کہ یہی ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے اس سے بھی کہیں بڑی ٹی وی اسکرینز بنائی جاسکتی ہیں۔
ایک ہزار انچ چوڑائی والے اس مائیکرو ایل ای ڈی ٹی وی میں مصنوعی ذہانت سے لیس نئی چپ لگی ہوئی ہے جس کی بدولت یہ 8K کے ریزولیوشن کا منظر دکھاتی ہے جبکہ اس میں 16K کوالٹی ویڈیو تک کی سپورٹ موجود ہے۔
اتنی زیادہ چوڑائی کے باوجود، یہ ٹی وی اسکرین بہت پتلی ہے جو اپنے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ ایک عدد وائرلیس ڈاکنگ کنکشن کی حامل بھی ہے۔
سام سنگ کی جانب سے نئی ’’دی وال‘‘ اسکرین کی قیمت سے متعلق کچھ نہیں بتایا گیا البتہ اتنا ضرور کہا گیا ہے کہ اسے دنیا بھر میں کسی بھی خریدار کی فرمائش اور ضرورت کے مطابق تیار کرکے فراہم کیا جائے گا۔
اس بیان سے ظاہر ہے کہ یہ اسکرین صرف ان ہی صارفین کےلیے ہے جن کے پاس وسیع و عریض جگہ کے علاوہ بہت پیسہ بھی ہو۔ ممکنہ طور پر یہ بڑے اور کارپوریٹ ادارے ہوسکتے ہیں۔
’’دی وال‘‘ کا کوئی بھی ڈیزائن اسے خریدنے والے کی خواہش پر سپاٹ (فلیٹ) یا خمیدہ (curved) کے علاوہ لٹکائے جانے کے قابل بھی بنایا جاسکے گا۔
The post 1,000 انچ چوڑا… دنیا کا سب سے بڑا ٹیلی ویژن برائے فروخت appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/3BrIQ5t
via IFTTT
No comments