ریورس چارجنگ: شاید آئی فون 13 چھوٹے آلات چارج کرسکے گا https://ift.tt/eA8V8J
لندن: ہم نے دیکھا ہے کہ نیٹ ورک سے انٹرنیٹ لینے والے اسمارٹ فون اس کنیکشن کو ہاٹ اسپاٹ سے آگے بڑھاسکتےہیں۔ لیکن کیا کوئی فون ازخود دیگر چھوٹے آلات کو چارج کرسکتا ہے؟ شاید آئی فون کا نیا ماڈل، آئی فون 13 میں یہ سہولت موجود ہوسکتی ہے۔
سب سے پہلے میکس وائنباخ نامی ٹیکنالوجی ماہر نے کہا ہے کہ ایپل نے وائرلیس چارجنگ کی کوائل کو غیرمعمولی طور پر بڑا کیا ہے۔ اس کا ایک مقصد یہ نظر آتا ہے کہ شاید ان سے ایپل کے وائرلیس ایئر فون یعنی ’ایئرپوڈز‘ کو چارج کیا جاسکے گا۔ جیسے ہی وائرلیس ایئرپوڈ کی جارچنگ ختم ہونے لگے انہیں فون کے اوپر رکھنے سے وہ ازخود چارج ہونے لگیں گے۔
تاہم یہ بات ابھی تک ٹیکنالوجی اور کارپوریٹ افواہ ہی ہے کیونکہ ایپل نے اس پر کچھ نہیں کہا ہے جس کی وجہ کاروباری راز اور پیٹنٹ ہی ہوسکتی ہے۔ تاہم میکس نے اپنے یوٹیوب چینل اور ویب سائٹ، ایوری تھنگ ایپل پرو اس بات کا عندیہ دیا ہے کہ شاید آئی فون کے نئے ماڈل میں یہ سہولت موجود ہوسکتی ہے۔
آئی فون 13 میں وائرلیس چارجنگ کا عمل تیزترہوجائے گا اور ہیٹنگ کا مسئلہ بھی کم ہوگا۔ ایوری تھنگ ایپل پرو کے مطابق نئے آئی فون میں غیرمعمولی بڑی کوائل لگائی جائے گی۔ لیکن ایک فون سے دوسرا فون جارچ نہیں ہوسکے گا لیکن چھوٹے ایئرپوڈز ضرورت جارچ ہوسکیں گے۔
اس عمل کو ماہرین نے ریورس وائرلیس جارچنگ کہا ہے یعنی وہ چارج ہونے کے ساتھ ساتھ دیگرمصنوعات میں بھی بجلی بھرسکے گا۔ ایک اور ویب سائٹ ٹرینڈ فورس نے کہا ہے اس فون کی قیمت بھی عین آئی فون 12 کی طرح رکھی جائے گی۔
یہ کہانی چینی سوشل میڈیا وائبو پر لیک ہونے والی بعض تصاویر کے بعد شروع ہوئی ہے۔ وائبو کو چین کا فیس بک بھی کہا جاتا ہے۔ اس وقت بھی وائبو پر آئی فون کی تصاویر اور خاکے زیرِ گردش ہے اور وہاں کے ماہرین بھی آئی فون 13 کو ریورس چارجرفون قرار دے رہے ہیں۔ توقع ہے کہ آئی فون 13 سیریز کے چارماڈل پیش کئے جائیں گے جن میں آئی فون 13، آئی فون 13 منی، آئی فون 13 پرو اور آئی فون 13 پرو میکس شامل ہیں۔
The post ریورس چارجنگ: شاید آئی فون 13 چھوٹے آلات چارج کرسکے گا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/3AzP02L
via IFTTT
No comments