واٹس ایپ کااینڈروئیڈ اور آئی فون صارفین کے لیے مفید فیچر https://ift.tt/3dCcfQ3
سلیکان و یلی: واٹس ایپ جلد ہی آئی فون سے اینڈروئیڈ فون اور اینڈروئیڈ سے آئی فون پر منتقل ہونے والے صارفین کا دیرینہ مسئلہ حل کرنے جا رہا ہے۔
واٹس ایپ سے متعلق خبریں اور اپ ڈیٹس دینے والی ویب سائٹ وےبیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ انتظامیہ اس فیچر پر گزشتہ کئی ماہ سے کام کر رہی ہےاورجلد ہی واٹس ایپ کے استعمال کنندگان ایک آپریٹنگ سسٹم سے دوسرے آپریٹنگ سسٹم پر اپنی چیٹ کو منتقل کرسکیں گے۔
رواں سال مارچ میں ہی یہ خبرسامنے آئی تھی کہ واٹس ایپ دو آپریٹنگ سسٹمز کے درمیان چیٹ منتقل کرنے کے فیچر پر کام کر رہا ہے۔ کیوں کہ گوگل اینڈروئیڈ صارفین کے لیےچیٹ کا بیک اپ گوگل ڈرائیو پر جب کہ آئی فون کے صارفین کی چیٹ کا بیک اپ آئی کلاؤڈ پر بناتا ہے۔ اور یہ دونوں ایک دوسرے کے بیک اپ کو منتقل کرنے کی اجازت نہیں دیتے اور ایک موبائل سے دوسرے فون پر منتقل ہونے صارف گوگل ڈرائیو یا آئی کلاؤڈ پر موجود واٹس ایپ کے چیٹ بیک اپ کو منتقل نہیں کر سکتے۔
آئی فون سے اینڈروئیڈ اور اینڈروئیڈ سے آئی فون پرچیٹ کس طرح منتقل ہوگی وہ درج ذیل ویڈیو میں بتایا گیا ہے۔
The post واٹس ایپ کااینڈروئیڈ اور آئی فون صارفین کے لیے مفید فیچر appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/3qMt2Fp
via IFTTT
No comments