انسٹاگرام کی ڈیجیٹل اثاثوں کی نیلامی کیلیے نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری https://ift.tt/3wb5GLa
سلیکان ویلی: انسٹاگرام ڈیجیٹل اثاثوں کی نیلامی کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے۔
ایلیسینڈرو نامی ڈویلپر نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر دعویٰ کیا ہے کہ ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام اپنے پلیٹ فارم پر اپنا نان فنجیبل ٹوکن (این ایف ٹی) متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے، اس سے صارفین اپنے ڈیجیٹل اثاثوں کی نیلامی کر سکیں گے۔
انسٹاگرام کا اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا تاہم ایپلیکیشن کے بانی ایڈم موسیری نے حال ہی میں اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ وہ انسٹاگرام پر تخلیق کاروں کے لیے راہ ہموار کر رہے ہیں۔
ایڈم موسیری کا کہنا تھا کہ انسٹاگرام صرف ایک ویڈیو اور تصاویر شیئر کرنے والی ایپلیکیشن نہیں، ہم انسٹاگرام پر نئے فیچرز لا رہے ہیں جن سے صارفین نئے تجربات کریں گے، فی الحال ہماری توجہ تخلیق کاروں، ویڈیوز، خریداری اور میسیجنگ پر ہے۔
این ایف ٹی ایک ایسا ڈیجیٹل اثاثہ ہوتا ہے جس میں نایاب ویڈیوز، تصاویر اور موسیقی شامل ہوتی ہے۔ یہ ڈیجیٹل اثاثہ عام طور پر ہر کسی کے پاس موجود نہیں ہوتا، یہ اثاثہ نیلامی کے لیے پیش کیا جاسکتا ہے۔
The post انسٹاگرام کی ڈیجیٹل اثاثوں کی نیلامی کیلیے نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/3yx1Vkh
via IFTTT
No comments