Breaking News

خلائی اسٹیشن سے گرنے والا ٹول بیگ زمین کے اطراف گھومنا شروع https://ift.tt/v2OILGR

  واشنگٹن: ناسا کے خلابازوں نے عالمی خلائی اسٹیشن کے باہر مرمتی کام کے دوران غلطی سے اپنا ٹول بیگ گرا دیا جسے خلا میں تیرتے ہوئے زمین سے دیکھا جاسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خلا باز جاسمین مگبیلی اور لورل اوہارا ISS کے باہر چھ گھنٹے اور 42 منٹ تک مرمتی کام میں مصروف تھے جب ان کے ہاتھ سے ٹول بیگ خلا میں چھوٹ گیا اور اب زمین کے گرد چکر لگا رہا ہے۔

خلائی اسیشن میں جاپانی خلاباز سوتوشی فروکاوا نے ٹول بیگ کے خلا میں تیرتے ہوئے منظر کو کیمرے میں قید کرلیا۔ ناسا نے کہا کہ بیگ کے چھوٹنے سے عملے کو اسٹیشن میں واپسی کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں آیا۔

مشن کنٹرول نے بیگ کی رفتار کا تجزیہ کیا اور اس بات کا تعین کیا ہے کہ اوزاروں سے بھرے بیگ کا اسٹیشن سے ٹکرانے کا خطرہ کم ہے جبکہ عملہ اور خلائی اسٹیشن محفوظ ہیں۔

مزید برآں بیگ کی خلائی آلودگی کے طور پر درجہ بندی کی گئی ہے اور توقع ہے کہ آنے والے مہینوں میں یہ زمین کے مدار میں داخل ہو جائے گا تاہم اس بات کا قوی امکان ہے کہ داخل ہوتے ہی یہ جل جائے گا۔

The post خلائی اسٹیشن سے گرنے والا ٹول بیگ زمین کے اطراف گھومنا شروع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/aeBntvi
via IFTTT

No comments