Breaking News

جانور کیسے پتہ لگاتے ہیں کہ کھانے کا وقت ہوگیا؟ https://ift.tt/cs7zgFe

 ٹوکیو:  جاپان میں محققین نے جانوروں کے جسم میں ان مالیکیولر میکینزم کا پردہ فاش  کیا ہے جو کھانے کے اوقات اور روزانہ کے معمولات کے درمیان ہم آہنگی کو شیڈول کرتے ہیں۔

ٹوکیو میٹروپولیٹن یونیورسٹی کے محققین نے پھلوں کی مکھیوں کا استعمال کرتے ہوئے  مطالعہ کیا ہے تاکہ روزمرہ  کھانے کے ضابطوں کو سمجھا جاسکے ۔ انہوں نے دریافت کیا کہ quasimodo (کیو ایس ایم) جین روشنی/تاریک اوقات کے ساتھ خوراک کو ہم آہنگ کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہےلیکن یہ مسلسل اندھیرے  کے وقت میں موثر نہیں  ہوتا۔

محققین نے پایا مسلسل اندھیرے والے اوقات میں  پھر کیو ایس ایم کی جگہ دو جینز کلاک (clk) اور سائیکل (cycle) کھانے  کے معمولات کو برقرار رکھتے ہیں۔

مزید برآں اعصابی خلیوں کے اندر موجود دیگر   سائیکل جینز بھی مخصوص معمول کے اوقات کو دن رات کی تبدیلیوں کے ساتھ ہم آہنگ کرتے ہیں۔ محققین کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان مالیکیولر مکینزم کو سمجھنا جو کھانے کے معمولات کو کنٹرول کرتے ہیں، جانوروں  کے رویےاور انسانی طرز عمل کے بارے میں ہماری سمجھ میں اضافہ کر تے ہیں۔

The post جانور کیسے پتہ لگاتے ہیں کہ کھانے کا وقت ہوگیا؟ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/Jn1wsOb
via IFTTT

No comments