تھریڈز نے نئے ٹیگنگ فیچر کی آزمائش شروع کردی https://ift.tt/gydaxih
کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اپنے ذیلی پلیٹ فارم تھریڈز میں نئے ٹیگنگ فیچر کی آزمائش شروع کر دی۔
سربراہ میٹا مارک زکربرگ نے اپنے تھریڈز اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ایک تصویر میں نئے ٹیگنگ فیچر کی آزمائش کے متعلق آگاہ کیا۔
یہ فیچر دیکھنے میں تو ہیش ٹیگ کی طرح ہے لیکن حقیقتاً ویسے کام نہیں کرتا۔ فیچر کو استعمال کرتے ہوئے ٹیگنگ کے لیے ہیش ٹیگ کا استعمال تو کیا جائے گا لیکن لفظ ہیش ٹیگ کے ساتھ ظاہر ہونے کے بجائے ہائپر لنک ہوئے نیلے ٹیکسٹ کے طور پر ظاہر ہوگا۔
تھریڈز کے اس نئے ٹیگنگ فیچر کو استعمال کرتے ہوئے کسی پوسٹ میں ایک وقت میں ایک ہی ٹاپک شامل کیا جاسکے گا جس کا مقصد بہتر ریچ کے لیے لوگوں کو اسپیم سے روکنا ہے۔
میٹا کے مطابق کمپنی اس فیچر پر وقت کے ساتھ کام جاری رکھے گی اس لیے یہ پہلا ورژن فیچر کی حتمی شکل نہیں ہوگی۔
واضح رہے چند دن قبل تھریڈز کی جانب سے پلیٹ فارم پر شیئر کی گئی پوسٹ کو انسٹاگرام اور فیس بک پر ظاہر ہونے سے روکنے کے لیے سیٹنگز میں تبدیلی کی گئی تھی۔
The post تھریڈز نے نئے ٹیگنگ فیچر کی آزمائش شروع کردی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/Gaer1BV
via IFTTT
No comments