بیٹری تیزی سے خرچ کرنے والی مشہور ایپ کی نشاندہی https://ift.tt/o1hKZzR
اسمارٹ فون صارفین کے لیے بیٹری کا تیزی سے ختم ہونا ایک اہم مسئلہ ہے۔ ماہرین کی جانب سے ایک ایسی مشہور ایپ کی نشان دہی کی گئی ہے جس سے جان چھڑاتے ہوئے بیٹری کی صحت کو بہتر کیا جا سکتا ہے۔
ویمنز ریسرچ اینڈ ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ کی چیف ٹیکنالوجی آفیسر لیون بیئرہلز کے مطابق انسٹاگرام آئی فون صارفین کی بیٹری کے لیے سب سے مضر ایپ ہے۔ اگر آپ اپنی بیٹری کو تیزی گرتا ہوا دیکھیں تو فیس بک جیسی ایپ اس مسئلے کا سبب ہوسکتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ فیس بک ایپ کا ڈیلیٹ کیا جانا بیٹری کو 20 فی صد تک جبکہ انسٹاگرام 25 فی صد تک بیٹری کو ضائع ہونے سے بچا سکتی ہے۔
ساتھ ہی وہ سوشل میڈیا ایپ جو ڈیوائس کے پس منظرمیں چل رہی ہوں وہ بھی بیٹری کو ختم کرتی ہیں، اس کے باوجود کہ ان ایپ کو استعمال نہ کیا جا رہا ہو۔
لیون بیئرہلز کے مطابق انسٹاگرام یا فیس بک ایپ کا ڈیلیٹ کیا جانا بیٹری کی چارجنگ کا حل ہوسکتا ہے خاص طور پر تب جب صارف ان کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال نہ کرتے ہوں۔
The post بیٹری تیزی سے خرچ کرنے والی مشہور ایپ کی نشاندہی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/Stf0TIl
via IFTTT
No comments