ایموجیز کا استعمال آپ کا پاسورڈ ناقابلِ تسخیر بنا سکتا ہے https://ift.tt/7QaWk3N
ماسکو: انٹرنیٹ کی دنیا میں جب بھی کسی جگہ اکاؤنٹ بنانا ہوتا ہے تو سروس کی جانب سے مضبوط (جس کو مشکل سے کھولا جاسکے) پاسورڈ بنانے کی ہدایت کی جاتی ہے۔ ایسے پاسورڈ میں عموماً ایک نمبر، کوئی نشان یا بڑا حرف شامل ہوتا ہے لیکن اس کے باوجود ہیکرز اس کو کھولنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔
ٹیک ماہرین کی جانب سے ایک ایسا طریقہ بتایا گیا ہے جس کو اپنانے سے پاسورڈ کو توڑنے کے لیے ہیکرز کو تقریباً 3700 کوششیں کرنی پڑیں گی، اور وہ طریقہ ہے اپنے پاسورڈ میں ایموجی کو شامل کرنے کا۔
یونی کوڈ میں 3600 سے زائد ایموجی موجود ہیں اور پانچ ایموجیز کا استعمال 9 حروف کے عام پاسورڈ کے برابر ہوتا ہے یا سات ایموجیز کا استعمال 13 حروف کے مضبوط پاسورڈ کے مساوی ہوتا ہے۔
ایسے پاسورڈ کا تقریباً ناقابلِ تسخیر ہونے کے ساتھ بے معنی الفاظ اور ہندسوں کے مقابلے میں یاد رکھا جانا بھی لوگوں کے لیے آسان ہوسکتا ہے۔
پاسورڈ کے متعلق اہم معلومات شیئر کرنے والے سائبر سیکیورٹی کمپنی کیسپر اسکائی کے اسٹین کیمنسکی کا بلاگ پوسٹ میں کہنا تھا کہ پاسورڈ توڑنے کے لیے متعدد ہیکنگ آلات اور ڈکشنریز موجود ہیں جن میں الفاظ، ہندسوں اور عام متبادل کریکٹر کے مرکبات شامل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جب حملہ آور لیک ہونے والے پاسورڈ کا ڈیٹا بیس دیکھے گا تو آپ کا اکاؤنٹ مشکل پاسورڈ (کسی فقرے کے مساوی ایموجیز کا استعمال) کی وجہ سے محفوظ رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایموٹیکون کے ساتھ فقرے کے بنائے جانے کو بطور پاسورڈ استعمال کرنا ایک بہترین طریقہ ہے۔
The post ایموجیز کا استعمال آپ کا پاسورڈ ناقابلِ تسخیر بنا سکتا ہے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/MHbdOrN
via IFTTT
No comments