20 گنا زیادہ دودھ دینے والی گائے کی نئی نسل متعارف https://ift.tt/BIyToOH
الینوئے: امریکی سائنسدانوں کی ٹیم نے عام گائے کے مقابلے میں 20 گنا زیادہ دودھ دینے والے گائے ’تیار‘ کی ہے۔
یونیورسٹی آف الینوائے میں جانوروں کے سائنسدانوں کی ٹیم نے تنزانیہ کے کسانوں کے لیے ایسی گائے تیار کی ہے جو کہ گیم چینجر ثابت ہوگی۔ ایسی گائے جو دیسی نسلوں کی نسبت 20 گنا زیادہ دودھ دے گی۔
’اینیمل فرنٹیئرز‘ میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ہولسٹینز اور جرسیوں کی دودھ پیدا کرنے کی صلاحیت والی گائے کی نسلوں کو گرمی، خشک سالی اور بیماری کیخلاف مزاحمت کی اہل گائرس کی نسل سے کراس کروایا ہے جو کہ حارہ (tropical) ممالک میں عام ہے۔
کراس کی پانچ نسلوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی یہ گائے عام تنزانیہ کے انتظام کے تحت روزانہ 10 لیٹر دودھ پیدا کرنے کی قابل ہوتی ہے جو دیسی مویشیوں کی نصف لیٹر اوسط پیداوار کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔
The post 20 گنا زیادہ دودھ دینے والی گائے کی نئی نسل متعارف appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/5WbBPrK
via IFTTT
No comments