Breaking News

انسٹاگرام کا پوسٹ شیئرنگ کے حوالے سے نیا فیچر متعارف https://ift.tt/CTeMnlg

کیلیفورنیا: ویڈیو اور فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام نے اپنی پوسٹ قریبی دوستوں تک محدود رکھنے کا فیچر متعارف کرا دیا۔

اس سے قبل انسٹاگرام میں صارفین صرف اسٹوریز اور نوٹس قریبی دوستوں کے ساتھ شیئر کر سکتے تھے لیکن فیچر میں پوسٹ اور ریلز کو شامل کر کے انسٹاگرام کے طرزِ استعمال میں یکسر تبدیلی متوقع ہے۔

اس فیچر کے بعد چوں کہ اب صارفین کے پاس اپنی پوسٹ تمام فالورز کے ساتھ شیئر نہ کرنے کا اختیار ہوگا اور ایسا ہی دوسرے صارفین بھی کر سکیں گے، اس لیے انسٹاگرام فیڈ پر عمومی پوسٹس قریبی جاننے والوں کی نظر آنے لگیں گی۔

(تصویر: انسٹاگرام)

(تصویر: انسٹاگرام)

صارفین کو اپنے قریبی دوستوں کے اکاؤنٹ کے آگے ایک ہرا اسٹار دِکھائی دے گا اور اس سبز فہرست کو ریلز تک وسیع کر کے ایپ کو مزید نجی بنایا جاسکے گا۔

اپنی پوسٹ یا ریل کو قریبی دوستوں تک محدود کرنے کے لیے صارفین کو پوسٹ شیئر کرتے وقت آڈینس کا آپشن چننے کے بعد ’کلوز فرینڈ‘ آپشن کا انتخاب کرتے ہوئے ڈن کا بٹن دبانا ہوگا اور پھر پوسٹ شیئر کرنی ہوگی۔

آپشن کے انتخاب کے بعد صارف کے صرف قریبی دوست ہی تصویر، ویڈیو یا ریلز دیکھ سکیں گے اور ساتھ ہی ان پوسٹس پر ایک ہرا اسٹار بھی ظاہر ہوگا جو اس بات کی جانب اشارہ ہوگا یہ پوسٹ فہرست میں موجود افراد کے ساتھ شیئر کی گئی ہے۔

The post انسٹاگرام کا پوسٹ شیئرنگ کے حوالے سے نیا فیچر متعارف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/begCvZ5
via IFTTT

No comments