Breaking News

سیارہ زحل کے گرد بنے حلقے کب نظر نہیں آئیں گے، ناسا نے تاریخ بتادی https://ift.tt/EJL2W5r

 واشنگٹن: ہمارے نظام شمسی کا سیارہ زحل اپنے گرد بنے حلقوں کی وجہ سے کافی مشہور ہے تاہم ان حلقوں کا براہِ راست مشاہدہ کرنے کیلئے اب محدود وقت رہ گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ناسا نے انکشاف کیا ہے کہ زحل کے حلقے بصری حدود کی وجہ سے 18 ماہ میں نظروں سے اوجھل ہو جائیں گے تاہم یہ حلقے 2032 میں دوبارہ نظر آجائیں گے۔

مارچ 2025 تک یہ حلقے جو 43,500 سے 87,000 میل تک پھیلے ہوئے ہیں، اپنے مدار میں سیارے کے جھکاؤ کی وجہ سے زمین سے پوشیدہ ہو جائیں گے۔

یہ انوکھا مظہر اس وقت رونما ہوتا ہے جب ہر 13.5 سے 15.7 سال بعد زمین سے زحل افقی سطح سے نظر آتا ہے اور خلائی دھول کی وجہ سے سیارے کی ظاہری شکل صاف اور واضح نظر نہیں آتی۔

سیارہ زحل فی الحال ابھی 9 ڈگری نیچے کی طرف جھکا ہوا ہے جبکہ 2024 تک اس کا جھکاؤ 3.7  ڈگری تک کم ہو جائے گا۔ جیسا کہ Earth.com نے بھی اس کی وضاحت کی ہے کہ اس مدت کے دوران زحل کے حلقوں کا مشاہدہ کرنا کاغذ کے کنارے کو افقی سطح سے دیکھنے کے مترادف ہو گا۔

The post سیارہ زحل کے گرد بنے حلقے کب نظر نہیں آئیں گے، ناسا نے تاریخ بتادی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/JKnhlWy
via IFTTT

No comments