Breaking News

ٹیلی کام انفرا اسٹرکچر شیئرنگ فریم ورک کی منظوری https://ift.tt/NvVUECk

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے تیار کردہ ٹیلی کام انفرا اسٹرکچر شیئرنگ فریم ورک (ٹی آئی ایس ایف)کی منظوری دے دی۔

پی ٹی اے کے مطابق یہ فریم ورک وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن (ایم او آئی ٹی) اور ٹیلی کام شعبے کی مشاورت سے تیار کیا گیا تھا۔

یہ فریم ورک لائسنس دہندگان کو اپنے فعال اور غیر فعال ٹیلی کام انفراسٹرکچر کو منصفانہ اور مسابقتی طریقہ کار کے تحت ایک ریگولیٹری میکانزم فراہم کرتا ہے۔

ٹیلی کام انفراسٹرکچر شیئرنگ فریم ورک کی منظوری پاکستان میں ٹیلی کام سیکٹر کی ترقی و پائیداری کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

توقع ہے کہ اس کے نفاذ سے ٹیلی کام انفرااسٹرکچر کی تنصیب (CapEx) اور آپریٹنگ کی لاگت (OpEx) میں نمایاں کمی آئیگی۔

The post ٹیلی کام انفرا اسٹرکچر شیئرنگ فریم ورک کی منظوری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/JD2puem
via IFTTT

No comments