Breaking News

یوٹیوب کا پریمیئم سروس کے لیے اہم اقدام، صارفین ناراض https://ift.tt/Pho8e0d

کیلیفورنیا: ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے نیٹ فلکس، ایپل ٹی وی پلس اور ڈزنی پلس کے بعد اپنی پریمیئم سروس کی قیمتیں بھی بڑھا دیں۔

کمپنی کی جانب سے برطانیہ میں یوٹیوب پریمیئم فیملی پلین کی قیمت 17.99 پاؤنڈز سے بڑھا کر 19.99 پاؤنڈز جبکہ امریکا اور کینیڈا میں قیمتوں میں 30 فی صد تک اضافہ کیا گیا ہے۔

یوٹیوب اپنی پریمیئم سروس میں صارفین کو اشتہارات کے بغیر ویڈیوز دیکھنے کے ساتھ ویڈیوز ڈاؤن لوڈ کرنے اور دیگر ایپس کے پسِ منظر میں ویڈیو چلانے کی سہولت دیتا ہے۔

یوٹیوب پریمیئم صارفین کو ای میل کے ذریعے قیمتوں کے اضافے کے متعلق بتایا گیا۔

ای میل میں یوٹیوب کا کہنا تھا کہ کمپنی نے یوٹیوب پریمیئم اس لیے بنایا تھا کہ صارفین مداخلت کے بغیر یوٹیوب کا تجربہ کریں تاکہ ویڈیو، تخلیق کاروں اور میوزک آرٹسٹ کے قریب ہوا جاسکے۔

ای میل میں مزید بتایا کہ بہتر سروس اور فیچرز کا تسلسل جاری رکھنے کے لیے قیمتوں میں اضافہ کیا جائے گا۔

قیمتوں میں اضافے کا اطلاق 21 نومبر سے ہوگا لیکن صارفین نے سوشل میڈیا پر پلیٹ فارم کے متعلق شکایتوں کے انبار لگاتے ہوئے سروس کا استعمال ترک کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔

صارفین نے غصے کا اظہار کرنے کے لیے  سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کا سہارہ لیا۔

ایک صارف کا کہنا تھا ’میرے پاس شروع سے یوٹیوب پریمیئم تھا اور اب قیمتوں میں اضافے کے بعد اس کو کینسل کردیا۔

ایک صارف نے کہا کہ کمپنی حقیقت سے دور ہے۔

The post یوٹیوب کا پریمیئم سروس کے لیے اہم اقدام، صارفین ناراض appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/9KIPhig
via IFTTT

No comments