Breaking News

آئی فون کے بعد صارفین ایپل واچ کی بیٹری سے بھی پریشان https://ift.tt/7QaWk3N

کیلیفورنیا: ایک نئی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ٹیک کمپنی ایپل اپنی اسمارٹ واچ کےلیے متعارف کرائے جانے والے تازہ ترین آپریٹنگ سسٹم کے ورژن کے سبب پیش آنے والے بیٹری مسائل پر کام کر رہی ہے۔

ایپل کے اپنے پیچز سمیت متعدد سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر صارفین کی جانب سے گھڑی کی چارجنگ تیزی سے ختم ہونے کے متعلق شکایات درج کی جارہی ہیں۔

کچھ صارفین کے مطابق ایپل واچ الٹرا (جس کی بیٹری کا دورانیہ 36 گھنٹے تک ہے) بھی تین گھنٹے کے اندر چارجنگ ختم کر رہی ہے۔

صارفین کو یہ مسئلہ اکتوبر کے آخر میں متعارف کرائے جانے والی تازہ ترین اپ ڈیٹ واچ او ایس 10.1 کے بعد سے پیش آرہا ہے۔

میک رومرز کے مطابق اب کمپنی مبینہ طورپر ان مسائل کو حل کرنے کے لیے ایک اپ ڈیٹ پر کام کر رہی ہے۔ تاہم، ایپل کی جانب سے فی الحال اپ ڈیٹ پر کام کرنے یا اس کے متعارف کرائے جانے کے متعلق تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

ایپل اپنی ڈیوائسز میں پیش آنے والے مسائل میں سے کچھ کو حل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔  گزشتہ ماہ آئی فون کے لیے پیش کی جانے والی آئی او ایس 17.1 (جس کی اپ ڈیٹ 17.1.1،  7 نومبر بروز منگل متعارف کرادی گئی ہے) اپ ڈیٹ کے متعلق کہا گیا کہ اس میں دو ڈیوائسز کے پیئر ہوتے وقت بیٹری کی زیادہ کھپت کے مسئلے کو حل کیا گیا ہے لیکن بظاہر یہ مسئلہ مکمل طور پر حل نہیں ہوا۔

ایپل فی الحال واچ او ایس 10.2 کی آزمائش کررہا ہے جس کو متعارف کرائے جانے میں ممکنہ طور پر مہینوں تک کا عرصہ لگ سکتا ہے۔ لیکن کمپنی کی جانب سے بعض اوقات بیٹری کے مسائل جیسے بگز اور دیگر مسائل کو حل کرنے کے لیے چھوٹی اور کم اہم اپ ڈیٹس متعارف کرا دی جاتی ہیں۔

The post آئی فون کے بعد صارفین ایپل واچ کی بیٹری سے بھی پریشان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/wIrCQlD
via IFTTT

No comments