ٹوئٹر ایلون مسک کو کمپنی خریدنے پر مجبور کرے گا، ٹوئٹر https://ift.tt/xw7dvjq
کیلیفورنیا: ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایلون مسک کو سودہ ختم کرنے کی کوشش کرنے کے باوجود کمپنی خریدنے پر مجبور کرے گا۔
ایلون مسک نے جمعے کے روز قانونی دستاویزات میں اعلان کیا تھا کہ وہ 44 کروڑ ڈالرز میں ٹوئٹر خریدنے کے معاہدے سے دستبردار ہوجائیں گے۔
ایلون مسک کے وکیل کے مطابق ٹوئٹر نے پلیٹ فارم پر بوٹس اور جعلی اکاؤنٹس کی موجودگی کے متعلق ایلون مسک کو گمراہ کیا جس کے نتیجے میں یہ معاہدہ ختم ہوتا ہے۔
لیکن ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ کمپنی ابھی بھی اس معاہدے کو فعال سمجھتی ہے جس کے مطابق ایلون مسک کو کمپنی خریدنی ہوگی جیسا کے پہلے طے ہوا تھا۔
ٹوئٹر کے چیئرمین بریٹ ٹیلر نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ٹوئٹر بورڈ ایلون مسک کے ساتھ طے کردہ قیمت اور شرائط کے تحت معاہدے پر عمل درآمد کرانے پر پابند ہے اور بورڈ معاہدے کو پورا کرنے کے لیے قانونی چارہ جوئی کا ارادہ رکھتا ہے۔
The Twitter Board is committed to closing the transaction on the price and terms agreed upon with Mr. Musk and plans to pursue legal action to enforce the merger agreement. We are confident we will prevail in the Delaware Court of Chancery.
— Bret Taylor (@btaylor) July 8, 2022
ان کا کہنا تھا کہ ہم پُراعتماد ہیں کہ ڈیلا ویئر کورٹ آف چانسری میں کامیاب ہوں گے۔
ایلون مسک کا خط یہ بات واضح کرتا ہے کہ ان کے وکلاء یہ سمجھتے ہیں کہ یہ معاہدہ منسوخ ہوچکا کیوں کہ ایلون مسک کا ماننا ہے کہ ٹوئٹر جعلی اکاؤنٹس کے متعلق تفصیلی معلومات اور روزانہ کے فعال صارفین کے حوالے سے اپنے اقدامات کے متعلق بتانے میں ناکام رہا ہے۔
The post ٹوئٹر ایلون مسک کو کمپنی خریدنے پر مجبور کرے گا، ٹوئٹر appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/lFmbtKs
via IFTTT
No comments