Breaking News

ٹیسلا نے اپنی گاڑیوں میں نصب سولر پینلز کی جھلک دِکھا دی https://ift.tt/idtf1sB

ہینووا: ٹیسلا نے ایک ویڈیو کِلپ جاری کیا ہے جس میں برقی کار میں نصب سولر پینل دِکھائے گئے ہیں جو گاڑی کو سفر کے دوران چارج کریں گے۔ سولر پینلز کے ساتھ گاڑی میں اسٹارلنک سیٹلائٹ ڈِش بھی نصب کی گئی ہے جو دورانِ سفر مسافروں کو انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرے گی۔

ایلون مسک کی کمپنی نے یہ خیال گزشتہ ہفتے جرمنی میں منعقد ہونے والی آئیڈِین ایکسپومیں پیش کیا گیا۔ لیکن ٹیسلا کی جانب سےاس متعلق مزید تفصیلات نہیں بتائیں گئیں جس کا مطلب ہے کہ برقی کارساز کمپنی یہ آلات صارفین کے لیے جلدی متعارف نہیں کرانے جارہی۔

جیسے جیسے برقی گاڑیاں مقبول ہو رہی ہیں متعدد کمپنیاں گاڑیوں کے ایک چارج میں طے ہونے والے فاصلے میں اضافے کی راہیں تلاش کر رہی ہیں۔

لیکن برقی گاڑیوں کے ساتھ ایک مسئلہ یہ رہتا ہے کہ شمسی توانائی کار کے طے کیے جانے والے فاصلے میں خاطر خواہ اضافہ نہیں کرتی کیوں کہ یہ بجلی کی طرح مؤثر نہیں ہوتی۔

اس کی وجہ سے برقی گاڑیوں ک مالکان نے متبادل راستوں کی جانب توجہ کی جن کے حل کے طور پر متعدد کمپنیوں نے پورٹ ایبل چارجرز کے طور پر شمسی پینل کے خیالات پیش کیے۔

مثال کے طور پر پولر گرین ٹو ٹریلر میں 6.5 کلو واٹ تک توانائی پیدا کرنے کی صلاحیت ہے اور یہ برقی گاڑیوں کو توانائی فراہم کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

The post ٹیسلا نے اپنی گاڑیوں میں نصب سولر پینلز کی جھلک دِکھا دی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/5qrnhG7
via IFTTT

No comments