دھوکا دہی کی ویب سائٹ سے بچنے کے لیےآلہ تیار https://ift.tt/GnPy0gI
لندن: ویب سائٹ کی اصلیت جاننے کے لیے ایک نیا آلہ تیار کیا گیا ہے جو لوگوں کو یہ معلوم کرنے میں مدد دے گا کہ آیا کوئی ویب سائٹ اصلی ہے یا جعلی۔
یہ آلہ انٹرنیٹ صارفین کو کسی بھی ویب سائٹ کا ایڈریس پوچھ کر اس کے جائز یا جعلساز ہونے کے متعلق بتائے گا اور اس ویب سائٹ کے لیے ایک ٹرسٹ اسکور فراہم کرے گی۔
اس ڈجیٹل ٹول کو’Get Safe Online‘ نامی ایک حفاظتی گروپ کی ویب سائٹ پر رکھا گیا ہے، جو دھوکا دہی سے بچانے والے ایک ادارے Cifas کے ساتھ کام کرتی ہے۔
پیش کیے جانے والے اسکور کی پیمائش ایک ایلگورتھم کرتا ہے جو 40 سے زیادہ ڈیٹا ذرائع اور بدنام ویب سائٹ کی رپورٹس پر مبنی ہے۔
یہ رپورٹس قانون نافذ کرنے والے اداروں، ریگولیٹرز اور کنزیومر برانڈز کی جانب سے دی جاتی ہیں تاکہ جن ویب سائٹس میں صارفین جاتے ہیں ان کی شناخت اور جانچ پڑتال کی جاسکے۔
اس ویب سائٹ میں صارف وہ ویب سائٹ ڈالتے ہیں جس کی تصدیق کرنی ہوتی ہے اور سیکنڈوں میں اس کا نتیجہ سامنے آجاتا ہے۔
یہ ویب سائٹ تصدیق کی جانے والی ویب سائٹس کے متعلق فِشنگ یا میل ویئر چیک کرتی ہے، یہ دیکھتی ہے کہ اس ویب سائٹ کا کوئی کانٹینٹ بلاک تو نہیں ہوا اور اس کا ایس ایس ایل سرٹیفیکیٹ دیکھتی ہے جو ویب سائٹس کی سیکیورٹی کے متعلق بتاتا ہے۔
The post دھوکا دہی کی ویب سائٹ سے بچنے کے لیےآلہ تیار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/Cg7VryI
via IFTTT
No comments