Breaking News

ٹک ٹک اپنے وائرل گانوں کی پہلی سی ڈی جلد ریلیز کرے گا https://ift.tt/ieXm5GO

جنوبی کوریا: ٹک ٹاک نے اپنی مقبولیت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک اور دلچسپ پیشکش کی ہے۔ اس کے تحت ٹک ٹاک پر وائرل ہونے والے مشہور نغموں اور گانوں کی ایک سی ڈی اور وینائل ریکارڈنگ باقاعدہ طور پر جاری کی جائے گی جس کے لیے کئی اہم کمپنیوں سے رابطہ کیا جارہا ہے۔

ان گانوں کو مکمل لوازمات یعنی آرکسٹرا کے ساتھ دوبارہ بہتر معیار کے ساتھ ریکارڈ کرکے اس کی سی ڈی اور وینائل تیار کرکے فروخت کی جائے گی۔ ٹک ٹاک نے اس کے لیے باقاعدہ طور پر وارنر کلاسک کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے۔ اور پہلے مرحلے میں 18 گیتوں کی سی ڈی ریلیز کی جائے گی۔

اگرآپ نے ٹک ٹاک پر کچھ وقت گزارا ہے تو آپ ’نو روٹس‘ نامی مقبول ترین گیت سے آشنا ہوں گے جو اب تک 13 لاکھ ویڈیوز میں استعمال ہوا ہے اور اسے ایلس مارٹن نے گایا ہے۔ اسی طرح پیانو پر بجائی گئی ایک دھن ’پیسس‘ کو 34 لاکھ افراد نے استعمال کیا جسے ڈینیلو اسٹینکووچ نے ترتیب دیا ہے۔

ٹک ٹاک پر ہلکی بانسری کی موسیقی والی ایک میوزیکل ویڈیوو ’منکیز اسپننگ منکیز‘ کو بھی دو کروڑ 70 لاکھ افراد نے اپنی ویڈیو میں استعمال کیا ہے اور اسے بھی ٹک ٹاک سی ڈی میں شامل کیا گیا ہے۔

اس کےعلاوہ مزید چھ ایسے گانے بھی شامل کئےجائیں گے اور یہ البم 8 جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔ دوسری جانب ’ٹک ٹاک کلاسکس: میمز اینڈ وائرل ہٹس‘ اگست سے میں دستیاب ہوگی۔

The post ٹک ٹک اپنے وائرل گانوں کی پہلی سی ڈی جلد ریلیز کرے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/s9WvlHD
via IFTTT

No comments