Breaking News

انسانی سرگرمیوں کے باعث چینی پیڈل فِش دنیا سے معدوم ہوگئی https://ift.tt/5HbMISQ

گلینڈ، سویٹزرلینڈ: چینی پیڈل فش، ایک میٹھے پانی کی مچھلی جو تقریباً 100 سال تک زندہ رہنے کے لیے جانی جاتی ہے، کو سرکاری طور پر معدوم قرار دے دیا گیا ہے۔

ورلڈ وائلڈ فنڈ فار نیچر نے چینی پیڈل فش کی حیثیت میں تبدیلی کا اعلان اپی رپورٹ میں کیا جو انٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر سٹرجن اسپیشلسٹ گروپ کے 13 سالہ پیڈل فش کی اسٹڈی پر مبنی تھی۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ چینی پیڈل فش، جن کا سٹرجن مچھلیوں کی فیملی سے تعلق ہے، کو آخری بار تقریباً 20 سال پہلے 2003 میں دیکھا گیا تھا۔

مچھلی کی مخصوص نسل انسانی سرگرمیوں جیسے ماہی گیری اور ڈیم تعمیرات کی کثرت کی وجہ سے دنیا سے ختم ہوچکی ہے۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف نے ایک بیان میں کہا کہ  یانگسی (ایشیا کا طویل ترین دریا) اور ڈنوبی (یورپ کا دوسرا طویل ترین دریا) کےتجزیے کے بعد چینی پیڈل فش کی معدومیت کا سرکاری طور پر اعلان کیا گیا ہے۔

The post انسانی سرگرمیوں کے باعث چینی پیڈل فِش دنیا سے معدوم ہوگئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/KGq48NV
via IFTTT

No comments