شاپیفائی، ای کامرس اور شارٹس پر یوٹیوب کے نئے فیچر پیش https://ift.tt/dtS4hMB
سان فرانسسكو: قارئین انہی صفحات پر پڑھ چکے ہیں کہ کس طرح یوٹیوب اگر ہر ہفتے نہیں تو ہر ماہ نت نئی سہولیات پیش کررہا ہے۔ اس ضمن میں مشہور ای کامرس ویب سائٹ شاپیفائی اور یوٹیوب نے اشتراک کیا ہے جبکہ ای کامرس کے مزید آپشن کے ساتھ شارٹس کو بہتر بنانے کی سہولت بھی پیش کی گئی ہے۔
شاپیفائی ویب سائٹ پر اب یوٹیوب کا لنک رکھنا ممکن ہوگا اور اسی طرح یوٹیوب کی ویڈیو میں شاپیفائی کا لنک شامل کیا جائے گا جس سے دو طرفہ اشتراک ممکن ہوگا۔ اس طرح ویڈیو، لائیو اسٹریمنگ اور اسٹور بٹن کی بدولت صارفین یوٹیوب سے براہِ راست شاپیفائی پر جائیں گے اور وہاں سے خریداری کرسکیں گے۔
دوسری سہولت شارٹس کے لیے ہے جن میں ویڈیو تخلیق کرنے کے نئے آپشن پیش کیے گئے ہیں اور شارٹ ڈرافٹس کو آئی او ایس تک وسیع کیا گیا ہے۔ اس میں ’کٹ‘ کا آپشن یوٹیوبر کو ویڈیو ایک سے پانچ سیکنڈ تک کاٹنے کی سہولت فراہم کرتا ہے جنہیں فوری طور پر مختصر کلپ کے طور پر پوسٹ کیا جاسکتا ہے۔
کٹ آپشن کری ایٹ بٹن میں شامل کیا گیا ہے جہاں تین نقطوں پر موجود ٹچ کرنے سے کٹ کا آپشن سامنے آجاتا ہے۔ کٹ ہونے والی مکمل ویڈیو کا اصل لنک بھی اس میں شامل کیا جاسکتا ہے تاہم اس فیچر کی مونیٹائزیشن فی الحال ممکن نہیں لیکن جلد ہے اس سے رقم بھی کمائی جاسکے گی۔
دوسرا اہم آپشن شارٹ ڈرافٹس ہے جس کی بدلوت شارٹس ویڈیو بناتے ہوئے آپ ایک سے زائد ڈرافٹ محفوظ کرسکتے ہیں۔ اسے یوٹیوب نے تیز رفتار اور آسان بنایا ہے تاہم ڈرافٹ آپشن اس وقت آئی او ایس پر ہی موجود ہے۔
The post شاپیفائی، ای کامرس اور شارٹس پر یوٹیوب کے نئے فیچر پیش appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/sU3iBAc
via IFTTT
No comments