گوگل نے آگمینٹڈ ریئلٹی عینکوں کی عوامی آزمائش کا اعلان کردیا https://ift.tt/p10VjlH
سان فرانسسكو: گوگل نے اعلان کیا ہے کہ اگلے ماہ سے وہ اپنے آگمینٹڈ ریئلٹی (اے آر) عینکیں عام افراد کو پیش کرے گا تاکہ وہ اسے استعمال کرکے اس کی خوبیوں اور خامیوں سے آگاہ کرسکیں۔
ایپل ہو، میٹا ہو یا اسنیپ نامی کمپنیاں، تمام ادارے ورچول اور آگمینٹڈ ریئلٹی گلاس کی دوڑ میں شامل ہوچکے ہیں اور گوگل نے اس حوالے سے اہم اعلان کیا ہے۔
گوگل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’ اگلے ماہ سے ہم آے آر پروٹوٹائپ کی آزمائش کررہے ہیں جس سے لوگ ان کے متعلق بہت کچھ جان سکیں گے، ہم نے اے آر نیوی گیشن جیسے آپشن پیش کیے ہیں اس سے ایک جانب تو لوگ اطراف کے ماحول، موسم، عمارتوں اور مصروف شاہراہوں پر معلومات حاصل کرسکیں گے اور دوسری جانب تفریح بھی حاصل کریں گے‘۔
تاہم گوگل نے اپنے اے آر آلات کی تصاویر جاری نہیں کیں۔ اس میں سے ایک کو ’پروٹو 29‘ کا نام دیا گیا ہے۔ بس اتنا معلوم ہے کہ یہ عام عینک جیسی ہوں گی، ان کے اندر کی جانب ویڈیو دکھائی دے گی جبکہ دائیں جانب آڈیو اور ساؤنڈ سینسر لگے ہوں گے۔
گوگل کے مطابق امریکا کے مخصوص علاقوں میں ان کی آزمائش کی جائے گی جبکہ جانچنے والے اس کے محدود آپشن تک ہی رسائی حاصل کرسکیں گے لیکن اے آر پروٹوٹائپ چھوٹے پیمانے پر آزمائش کی جائے گی۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ان عینکوں سے تصاویر کشی اور ویڈیو بنانے کی اجازت نہ ہوگی۔
The post گوگل نے آگمینٹڈ ریئلٹی عینکوں کی عوامی آزمائش کا اعلان کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/BFUtA6g
via IFTTT
No comments