Breaking News

بہ یک وقت توانائی، بایوماس، آکسیجن بنانے اور کاربن جذب کرنے والا پینل https://ift.tt/NmL8Unb

میکسکو: دنیا بھر میں ماحول دوست اور سبز عمارات پر تحقیق جاری ہے اور اسی تناظر میں میکسکو کی اسٹارٹ اپ کمپنی نے الجی پر مشتمل ایسے پینل بنائے ہیں جو توانائی بناتے ہیں، آکسیجن پیدا کرتے ہیں، حیاتیاتی مادے (بایوماس) کی تشکیل کرتے ہیں اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کو جذب کرتے ہیں۔

اگرچہ اس پر کئی برس سے تحقیق جاری ہے تاہم نیا پینل رنگ دار شیشوں سے بنا ہے جس کے اندر الجی اور سبزہ بھرا گیا ہے۔ یہ کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرتا ہے اور اسے پانی تک پہنچا کر مخصوص الجی تک پہنچاتا ہے۔ الجی دھوپ کی موجودگی میں کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرتی ہے اور ضیائی تالیف (فوٹوسنتھے سز) کا عمل انجام دیتی ہے۔ اس سے آکسیجن بنتی ہے۔ سورج کی روشنی جتنی زیادہ بڑھے گی آکسیجن اتنی ہی بنے گی اور بایوماس بھی اسی تناسب سے بننے لگے گا۔

پینل میں ایک پونڈ الجی سے دو پونڈ کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کی جاسکتی ہے۔ پینل کے اندر موجود پانی حرارت جذب کرسکتے ہیں اور یوں عمارت یا گھر میں ایئرکنڈیشنڈ نظام کی ضرورت کم ہوجاتی ہے۔ اس حرارت کو بایوماس بڑھانے میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ پھر اس بایوماس کو جلانے والے ایندھن میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس طرح سردیوں میں بایوماس جلاکر عمارت کا گھر کو گرم رکھا جاسکتا ہے۔

یہ نظام ’گرین فلوئڈکس‘ کمپنی نے بنایا ہے۔ اسے کمپنی نے بایوری ری ایکٹر کا نام دیا ہے اور اس کی ڈیزائننگ پر خاص توجہ دی ہے تاکہ وہ مزید خوبصورت دکھائی دیں اور عمارت کا حصہ بن جائیں۔ اگرچہ اس پر 2018ء سے کام جاری ہے تاہم اگلے چند برس میں اسے تجارتی پیمانے پر فروخت کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ تھوڑی سی تبدیلی سے یہ پورا نظام بجلی بھی بناسکتا ہے اور الجی کو بطور قدرتی کھاد کے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

The post بہ یک وقت توانائی، بایوماس، آکسیجن بنانے اور کاربن جذب کرنے والا پینل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/qaWdcMh
via IFTTT

No comments