شدید تنقید کے سبب انسٹاگرام کا تبدیلیاں روکنے کا فیصلہ https://ift.tt/rfAnX3K
کیلیفورنیا: میٹا کی ذیلی کمپنی اور فوٹو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری کا کہنا ہے کہ ایپ میں کی جانے والی حالیہ تبدیلیوں کے سبب ہونے والی تنقید کے بعد بڑی تبدیلیاں متعارف کرائے جانے کا عمل روکا جا رہا ہے۔
ایک انٹرویو میں موسیری نے بتایا کہ کس طرح کمپنی انسٹاگرام کے آئندہ لائحہ عمل کو طے کرنے کے لیے دوبارہ اکٹھا ہونے جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم خوش ہیں کہ ہم نے خطرہ مول لیا۔ اگر ہم ناکام نہیں ہو رہے ہوتے تو ہم بڑا نہیں سوچ رہے ہوتے۔ لیکن اب ہمیں بالکل ایک قدم پیچھے ہٹ کر دوبارہ اکٹھے ہونے کی ضرورت ہے۔ جب ہم بہت کچھ سیکھ چکے ہوتے ہیں تو ہم کچھ نئے یا پُرانے خیالات کے ساتھ واپس آتے ہیں۔ لہٰذا ہم اس پر کام کرنے جا رہے ہیں۔
ایڈم موسیری کی جانب سے یہ انٹرویو متعدد صارفین کی جانب سے انسٹاگرام کے متعلق شکایات موصول ہونے کے بعد سامنے آیا ہے۔ صارفین نے شکایت کی ہے کہ کمپنی ایپ کی توجہ تصاویر سے زیادہ ویڈیو کی جانب مبذول ہوگئی ہے۔
صارفین کی شکایات کا جواب دیتے ہوئے موسیری نے ایک ٹوئٹر ویڈیو پیغام میں کہا کہ انسٹاگرام کی توجہ جب وقت کے ساتھ زیادہ ویڈیو کی جانب مرکوز ہورہی تھی، اس وقت بھی تصاویر کے لیے اس کی سپورٹ جاری تھی۔
یہ بھی پڑھیں:اِنسٹاگرام میں کی جانے والی حالیہ تبدیلیوں کی وجہ صارفین کا رویہ قرار
اپنی گفتگو میں سربراہ اِنسٹاگرام نے اس بات کا اعتراف کیا کہ حلیہ تبصروں نے کمپنی کو یہ فیصلہ کرنے پر مجبور کیا ہے کہ وہ وقتی طور پر صارفین کی فیڈ پر تجاویز کی مقدار کو کم کرے گی۔
انہوں نے بتایا کہ انہیں یہ شکایات ان لوگوں کی جانب سے موصول ہوئی ہیں جو واضح طور پر اپنی فیڈ پر ان تجویز کردہ پوسٹس اور اکاؤنٹس کو اچھا محسوس نہیں کرتے۔
The post شدید تنقید کے سبب انسٹاگرام کا تبدیلیاں روکنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/7VtTupP
via IFTTT
No comments