Breaking News

ناسا کا کیپ اسٹون سیٹلائٹ سے رابطہ بحال https://ift.tt/GnPy0gI

واشنگٹن: امریکی خلائی ادارے ناسا نے بتایا ہے کہ چاند کے مدار کی تحقیق کے لیے بھیجا جانے والے اسپیس کرافٹ کا ادارے کے ساتھ رابطہ بحال ہوگیا ہے۔

بدھ کے روز خلائی ایجنسی کی جانب سے کہا کہ 3 کروڑ 27 لاکھ ڈالر کی لاگت سے بنائے گئے اسپیس کرافٹ سے پیر کے روز زمین کے مدار سے نکلنے کے بعد ایک کامیاب اور ایک جزوی رابطہ قائم ہوا جس کے بعد رابطہ ختم ہوگیا تھا۔

28 جون کو نیوزی لینڈ سے لانچ کیے جانے بعد یہ اسپیس کرافٹ تقریباً ایک ہفتے تک زمین کے گرد گھوما تھا۔

تقریباً 25 کلو گرام وزنی یہ مائیکرو ویو اوون جیسا سیٹلائٹ پہلا اسپیس کرافٹ ہوگا جو چاند کے گرد بیضوی مدار کی آزمائش کرے گا۔ یہ وہ مدار ہے جہاں ناسا اپنی گیٹ وے آؤٹ پوسٹ بھیجنا چاہتا ہے۔

گیٹ وے ایک ایسی جگہ کے طور پر کام آئے گا جہاں خلاء باز چاند کی سرزمین پر اترنے سے قبل رکیں گے۔

اس مدار میں زمین اور چاند کی کششِ ثقل متوازن ہے لہٰذا سیٹلائٹ یا اسپیس اسٹیشن کو زمین کے ساتھ مستقل رابطے میں رکھنے کے لیے معمولی حرکت کی ضرورت ہوتی ہے۔

 

The post ناسا کا کیپ اسٹون سیٹلائٹ سے رابطہ بحال appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/jItRgC2
via IFTTT

No comments