ٹوئٹر کی خریداری؛ایلون مسک کی پشکش پر عرب شہزادے میدان میں آگئے https://ift.tt/tyxmH5P
ریاض: سعودی ارب پتی شہزادے ولید بن طلال نے ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کو خریدنے کی پیشکش کو مسترد کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی شہزادے ولید بن طلال نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کے لیے دی گئی پیش کش اس کی گروتھ کی قدر کے مطابق نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹوئٹر کے بطور دوسرے بڑے شراکت دار کے طور پر میں اس پیشکش کو مسترد کرتا ہوں۔
مزید پڑھیں: ایلون مسک نے ٹوئٹر کو 43 بلین ڈالر میں خریدنے کی پیشکش کردی
اس سے قبل گشتہ روز ٹیسلا اور نجی خلائی کمپنی کے سربراہ ایلون مسک نے ٹوئٹر کو 43 بلین ڈالر میں خریدنے کی پیشکش کی تھی، مسک نے اپریل کے شروع میں ٹوئٹر کے 9.2 فیصد حصص خریدے تھے، جن کی تعداد 7 کروڑ 34 لاکھ سے زائد ہے اور ان کی کل مالیت تقریبا 3 ارب ڈالرز ہے۔
واضح رہے کہ ایلون مسک ٹوئٹر کے سب زیادہ شیئر ہولڈر رکھنے والے ممبر ہیں۔
I don’t believe that the proposed offer by @elonmusk ($54.20) comes close to the intrinsic value of @Twitter given its growth prospects.
Being one of the largest & long-term shareholders of Twitter, @Kingdom_KHC & I reject this offer.https://t.co/Jty05oJUTk pic.twitter.com/XpNHUAL6UX
— الوليد بن طلال (@Alwaleed_Talal) April 14, 2022
یاد رہے کہ ایلون مسک کی پیش کش 54.20 ڈالر فی حصص بنتی ہے جو کہ یکم اپریل کو ٹوئٹر کے اسٹاک کی اختتامی قیمت کے 38 فیصد پریمیئم کی نمائندگی کرتی ہے۔
The post ٹوئٹر کی خریداری؛ایلون مسک کی پشکش پر عرب شہزادے میدان میں آگئے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/Dbc9wym
via IFTTT
No comments