Breaking News

واٹس ایپ نے اینڈروئیڈ کیلیے نئے کیمرہ انٹرفیس کی آزمائش شروع کردی https://ift.tt/FdrT5zB

پالو آلٹو، کیلیفورنیا: واٹس ایپ بہت تیزی سے اپنی سہولیات اور سروس بہتر بنارہا ہے۔ تازہ ترین اپ ڈیٹ میں فائل شیئرنگ سائز دو جی بی تک کیا گیا ہے۔ اب اینڈروئڈ کے لیے واٹس ایپ نے نئے کیمرہ انٹرفیس کا اعلان بھی کردیا ہے جسے بعض صارفین بی ٹا ٹیسٹنگ کے تحت استعمال بھی کررہے ہیں۔

اب تک پانچ ارب سے زائد مرتبہ ڈاؤن لوڈ ہونے والی شاندار ایپ کو دنیا کی مقبول ترین انسٹنٹ میسجنگ ایپ کا درجہ بھی حاصل ہے۔ تاہم اب بھی دو ارب سے زائد صارفین پابندی سے واٹس ایپ استعمال کررہے ہیں۔ اب واٹس ایپ نے اینڈروئڈ آئی او ایس کے لیے نیا کیمرہ انٹرفیس پیش کردیا ہے۔ تاہم بہت جلد یہ دنیا بھر میں رائج ہوجائے گا۔

واٹس ایپ سہولیات کی خبر دینے والی ویب سائٹ، ویب بی ٹا انفو ویب سائٹ نے ہی سب سے پہلے اس کی خبر دی ہے۔ نئے انٹرفیس میں نئی میڈیا بار شامل کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ دیگر اہم آپشن بھی سامنے آئے ہیں۔ سب سے پہلی سہولت وہ وہی ہے جس کا اعلان پہلے کیا جاچکا ہے یعنی آڈیو اور بالخصوص ویڈیو فائل بھیجنے کی گنجائش دو جی بی کردی گئی ہے۔

دوم، میڈیا کے انتخاب کو قدرے تبدیل کرکے اسے مزید آسان بنایا گیا ہے۔ پھر واٹس ایپ نے یہ اعلان بھی کیا ہے کہ وائس پیغامات میں چھ نئی سہولیات پیش کی جارہی ہیں جن کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا۔

The post واٹس ایپ نے اینڈروئیڈ کیلیے نئے کیمرہ انٹرفیس کی آزمائش شروع کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/GAjIYPv
via IFTTT

No comments