Breaking News

حادثات میں زندہ بچ جانے والوں کو تلاش کرنے والا روبوٹ چوہا https://ift.tt/HdjmTLq

بیجنگ: آپ نے غور کیا ہوگا کہ چوہے اپنی نرم اور لچکدار ریڑھ کی ہڈی کی بنا پر تنگ جگہوں سے باآسانی گزرسکتے ہیں۔ عین اسی کیفیت کو دیکھتے ہوئے ماہرین نے گلہری اور چوہا روبوٹ بنایا ہے جو سانحات اور حادثات میں اندر داخل ہوکر زندہ بچ جانے والے متاثرین کی تلاش میں مدد دے گا۔

اگرچہ اس سے قبل انہی مقاصد کے لیے روبوٹک سانپ اور حشرات بنائے جاچکے ہیں۔ لیکن اسکورو ایک طرح کی روبوٹ گلہری ہے جو چار پیروں پر چلنے والا ایک چھوٹا روبوٹ ہے اور اسے بیجنگ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کا نام دیا گیا ہے۔

اپنی جسامت کے اعتبار سے یہ ناروے کے مشہور چوہے جتنا ہے جس کی خاص بات ریڑھ کی لچکدار ہڈی ہے جسے خاص مٹیریئل سے تیار کیا گیا ہے۔ ریڑھ کی ہڈی ہوبہو چوہے کو دیکھ کر بنائی گئی ہے جو بہت حد تک مڑسکتی ہے اور کھنچاؤ پیدا کرتی ہے۔

دوسری جانب ڈیزائن کے وقت روبوٹ کو بہت پتلا اور ہلکا پھلکا بنایا گیا ہے۔ اس کاوزن صرف 220 گرام ہے جو کیمرے اور سینسر کی صورت میں  200 گرام تک وزن اٹھاکر چل سکتا ہے۔ یہ گرکر اوندھا ہوجائے تو خود کو سیدھا کرسکتا ہے۔ اگر کوئی سوراخ ساڑھے تین انچ تک ہے تو روبوٹ چوہا آسانی سے اس میں سے گزرسکتا ہے۔ یہاں تک کہ 15 درجے کی ڈھلوانی سطح پر اوپر چڑھ سکتا ہے۔

اس میں نصب مائیکروپروسیسر چوہا روبوٹ کی حرکات وسکنات نوٹ کرسکتا ہے۔ خود کار انداز میں اس کی چاروں ٹانگوں کے درمیان سوئچنگ ہوتی رہتی ہے جس سے اسکورو تیزی سے آگے بڑھتا ہے۔

توقع ہے کہ زلزلے اور قدرتی آفات میں یہ تباہ شدہ عمارتوں میں گھس کر اندر کا احوال دے سکے گا اور لوگوں کی جان بچانے میں مددگار ہوگا۔

The post حادثات میں زندہ بچ جانے والوں کو تلاش کرنے والا روبوٹ چوہا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/WnVrBR1
via IFTTT

No comments