اب ڈرون کیمرے سے سیلفی ایک نئے انداز سے بنائیں https://ift.tt/JuyrxA5
واشنگٹن: ویسے تو بہت سے ڈرون کیمرے بازار میں عام ہیں لیکن ’پکسی پاکٹ ڈرون‘ ان میں ایک نیا اضافہ ہے جو نہ صرف مشکل اور انوکھے ترین زاویوں سے سیلفی لیتا ہے بلکہ دو اعشاریہ سات کے معیار کی شاندار ویڈیو بھی بناتا ہے۔ اسے بطورِ خاص تفریح اور گھر سے باہر ویڈیو بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
اسنیپ نامی کمپنی نے اسے ڈیزائن کیا ہے جو اس سے قبل تصویر لیینے والے عینک اور کیمرے بناتی رہی ہے۔ اب انہوں نے ہاتھ میں سماجانے والا ایک بہت ہلکا پھلکا اور منتوع فیہ کیمرہ ہے جو دورانِ پرواز گویا ایسی تصاویر لیتا ہے جو ماہر فوٹوگرافر عکس بند کرتے ہیں۔
اپنی گوناگوں صلاحیت کی بنا پر اسے کے چار آپشن سیٹ کئے جاسکتے ہیں جس کا گول بٹن عین درمیان میں اوپر لگایا گیا ہے۔ اس کے اندر خاص سافٹ ویئر ہوا میں پرواز یا معلق رہتے دوران تصاویر لیتا رہتا ہے۔ ڈرون کیمرہ منڈلاتے ہوئے، پیچھے بھاگتے ہوئے، دائیں یا بائیں سے ویڈیو ریکارڈ کرسکتا ہے۔
اس کا فرنٹ کیمرہ 12 میگاپکسل کی ویڈیو 30 فریم فی سیکنڈ کے لحاظ سے بناسکتا ہے۔ دوسرا کیمرہ ڈرون کی رہنمائی کے لیے بنایا گیا ہے جو دورانِ پرواز اسے راہ دکھاتا ہے۔ اس لیے کیمرے کو کنٹرول کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہوتی۔ یہ خود پرواز کرتا ہے اور خود ہی بحفاظت اترجاتا ہے۔ تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ رکاوٹوں کو کس طرح عبور کرتا ہے۔
اس میں چار پنکھڑیاں (روٹر) لگی ہیں جو پلاسٹک کی جالیوں میں بند ہے۔ بیٹری ایک مرتبہ چارج ہونے کے بعد 6 سے 8 مرتبہ پرواز کے لیے کارآمد رہتی ہے۔ بنیادی طور پر یہ اسنیپ چیٹ کے لیے بنایا گیا ہے اور ازخود اسنیپ چیٹ تک وائرلیس انداز میں تصاویر اور ویڈیو بھیجتا رہتا ہے۔ تاہم بعد میں آپ فوٹو ایڈیٹنگ کرسکتے ہیں۔
ڈرون پکسی کا وزن صرف 101 گرام ہے اور 16 جی بی کی اسٹوریج بھی موجود ہے جو 1000 تصاویر اور 100 منٹ کی ویڈیو محفوظ رکھ سکتی ہے۔ ڈرون کیمرے میں وائی فائی اور دیگر آپشن بھی موجود ہیں۔
کیمرے کی بیٹری چالیس منٹ میں مکمل طور پر جارچ ہوجاتی ہے اور نصف وقت میں 80 فیصد چارجنگ تک پہنچ جاتی ہے۔ اس کے علاوہ آپ پرواز کا راستہ بھی خود ہی سیٹ کرسکتے ہیں اور اس میں پرواز کا دورانیہ بھی سیٹ کرسکتے ہیں۔
سات میل فی گھنٹے کی رفتار سے پرواز کرنے والا پکسی ڈرون مکمل طور پر واٹر پروف بنایا ہے اور اس کی قیمت 229 ڈالر رکھی گئی ہے۔
The post اب ڈرون کیمرے سے سیلفی ایک نئے انداز سے بنائیں appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/cnpCkWx
via IFTTT
No comments