Breaking News

2 ہزار برس قبل تباہ شدہ شہر میں روبوٹ کتا تعینات https://ift.tt/gwYzIXM

روم: اطالوی حکام نے 2000 سال قبل آتش فشاں پھٹنے کے نتیجے میں تباہ ہوئے شہر پومپی میں ایک روبوٹ کتے کو گشت کی خدمات انجام دینے پر مامور کردیا ہے

پومپی کے قدیم کھنڈرات میں گشت کرنے والا یہ مکینیکل روبوٹ شہر کی باقیات سے متعلق حفاظتی مسائل کی نشاندہی اور چوروں کی بنائی گئیں سرنگوں کو تلاش کرے گا۔

پومپی آرکیالوجیکل پارک نے اعلان کیا کہ امریکی فرم بوسٹن ڈائنامکس کا تیار کردہ روبوٹک کتا ’اسپاٹ‘ اب اُس قدیم شہر میں گشت کررہا ہے جو تقریباً 2,000 سال قبل آتش فشاں پھٹنے سے تباہ ہو گیا تھا۔

حکام نے کہا کہ اسپاٹ کے فرائض میں قدیم عمارتوں کی باقیات کا معائنہ کرنا، مرمتی کام کی پیشرفت کا جائزہ لینا اور آثار کو غیر قانوناً حاصل کرنے کیلئے بنائی گئیں سرنگوں کی شناخت اور ان کا معائنہ کرنا شامل ہے۔

The post 2 ہزار برس قبل تباہ شدہ شہر میں روبوٹ کتا تعینات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/pmJn9ES
via IFTTT

No comments