Breaking News

ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی حکمت عملی https://ift.tt/O0ZrSNP

آج کے دور میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہے۔ جو آرگنائزیشنز اپنی مارکیٹنگ کی حکمت عملی بنانے یا اُسے بہتر بنانے کے لیے اقدامات کریں گی وہ آنے والے سالوں میں اس کے بھرپور نتائج حاصل کریں گی۔

اگر آپ ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی حکمت عملی تیار کرنا چاہتے ہیں تو آپ اسے کہاں سے شروع کریں گے؟ یہ ایک اہم سوال اور چیلینج بھی ہے کیوںکہ بہت سے کاروباری افراد جانتے ہیں کہ آج کل نئے صارفین کو حاصل کرنے اور پرانے صارفین کو برقرار رکھنے کے لیے ڈیجیٹل اور موبائل چینلز کتنے اہم ہیں۔ اس کے باوجود ان کے پاس ڈیجیٹل دُنیا میں تبدیلی اور کاروباری ترقی کو سپورٹ کرنے اور اپنے صارفین کو مؤثر طریقے سے آن لائن پارٹنرشپ میں شامل کرنے کے لیے کوئی مربوط منصوبہ نہیں ہوتا ہے۔

اگر آپ کے پاس آپ کے کاروباری منصوبے کے لیے کوئی اسٹریٹجک ڈیجیٹل پلان نہیں ہے تو آپ ان دس مسائل سے ضرور دوچار ہوں گے جن کو ہم اس مضمون میں اجاگر کریں گے اور آپ اپنے ان حریفوں سے ہار جائیں گے جو ڈیجیٹل طور پر زیادہ سمجھدار اور متحرک ہیں۔ آپ کو آج کے جدید دور میںمزید صارفین کو جیتنے اور برقرار رکھنے کے لیے اپنی مارکیٹنگ کی حکمت عملی کو بہتر بنانے میں یہ اقدامات کرنے ہوں گے۔

10 وجوہات ہیں کہ کیوں آپ کو ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی حکمت عملی کی ضرورت ہو سکتی ہے؟

ڈیجیٹل مارکیٹنگ میں مزید سرمایہ کاری کرنے کے لیے کاروباری پلان بنانے کے قابل ہونا ضروری ہے کیوںکہ اگر آپ اپنے آپ کو یا اپنے ساتھیوں کو سرمایہ کاری کے لیے قائل نہیں کر سکتے تو آپ کے کاروبار کا مستقبل خطرے میں ہے۔ اور یہ بھی طے ہے کہ آپ مستقبل میں نئے گاہکوں کو متوجہ کرنے کے لیے مارکیٹ کا مقابلہ نہیں کر پائیں گے۔

حیرت انگیز طور پر ڈیجیٹل مارکیٹنگ میں سرمایہ کاری کرنے کی یہ 10 وجوہات اصل میں جدید ترین ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے رجحانات کے مطابق ڈیجیٹل حکمت عملیوں کو تیار کرنے کے لیے طریقہ کار بنایا گیا ہے۔ لہٰذا اگر آپ کے پاس ابھی تک کوئی حکمت عملی نہیں ہے یا ہوسکتا ہے کہ آپ اس بات کا جائزہ لینا چاہتے ہوں کہ کون سے کاروباری مسائل کو اسٹریٹجک جائزے میں شامل کرنا ضروری ہے تو ہم نے 10 سب سے عام مسائل مرتب کیے ہیں جو ہمارے تجربے، مطالعے اور تحقیق کا نچوڑ ہیں اگر آپ کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں ہے تو یہ نکات آپ کے لیے معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔

اگر آپ کے پاس ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے لیے کوئی مربوط اور جامع پلان نہیں تو یاد رکھیں یہ مسائل آپ کو درپیش ہو سکتے ہیں اور یہ اس بات کا تعین کریں گے کہ آپ کے بزنس کی سمت کیا ہے اور اس میں آپ کو کن مراحل پر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

1:آپ بے سمت رہیں گے

مجھے یہ جان کر بڑی حیرت ہوتی ہے کہ بہت ساری کمپنیاں ڈیجیٹل حکمت عملی کے بغیر ہیں اور ان کے پاس اس بات کے لیے کوئی واضح اسٹریٹجک ہدف نہیں ہے کہ وہ نئے گاہک حاصل کرنے یا موجودہ صارفین کے ساتھ گہرے تعلقات استوار کرنے کے معاملے میں آن لائن کیا اہداف حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

اور اگر آپ کے پاس SMART ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے مقاصد کے ساتھ اہداف نہیں ہیں تو آپ ممکنہ طور پر اہداف تک پہنچنے کے لیے کافی وسائل نہیں لگاتے ہیں اور آپ تجزیات کے ذریعے اندازہ نہیں لگاتے ہیں کہ آیا آپ ان مقاصد کو حاصل کر رہے ہیں۔

یہ نکات آپ کو ڈیجیٹل میڈیا میں سرمایہ کاری اور تبادلوں کی شرح کو بہتر بنانے کے بارے میں مزید حقیقت پسندانہ ٹارگٹ بنانے میں مدد کر سکتے ہیں۔

2:آپ اپنے آن لائن صارفین اور مارکیٹ شیئر کو نہیں جان پائیں گے

ڈیجیٹل میڈیا ایک سمندر ہے جہاں بے شمار معلومات، مسائل اور مواقع کا سیلاب آرہا ہوتا ہے۔ اگر آپ نے اپنے برانڈ کی درست برینڈنگ نہیں کی تو آپ ان معلومات اور مواقع کے سیلاب میں بہہ جائیں گے۔ اگر آپ نے اس پر تحقیق نہیں کی ہے تو آپ آن لائن اپنی خدمات کے لیے کسٹمر کی مانگ کو کم سمجھ پائیں گے۔ اس سے زیادہ اہم بات، آپ اپنی آن لائن مارکیٹ پلیس کو نہیں سمجھ پائیں گے۔ آپ کی سرگرمیاں روایتی چینلز سے مختلف ہوں گی جن میں مختلف قسم کے کسٹمر پروفائل اور رویے، حریف، تجاویز، اور مارکیٹنگ کمیونیکیشن کے اختیارات شامل ہوتے ہیں۔

اس ضمن میں انٹرنیٹ سے مختلف ٹمپلیٹس میں کسٹمر کی شخصیت کا گائیڈ اور ٹیمپلیٹ دست یاب ہوتے ہیں تاکہ آپ کو مزید مفصل، حقیقت پسندانہ شخصیات تیار کرنے میں مدد ملے جو گاہک کے سفر کے ذریعے پیغامات اور مواد کی ضروریات کا نقشہ بناسکتے ہیں۔

مختلف مارکیٹنگ ایجنسی کے پاس آپ کی تحقیق اور منصوبہ بندی کو سپورٹ کرنے کے لیے مارکیٹنگ کے ٹولز دست یاب ہیں جو کے پریکٹیکل ڈیجیٹل اسٹریٹیجی لرننگ پاتھ میں آپ کے حریف کے تجزیہ ماڈیول، آپ کے کلیدی حریفوں کی متعلقہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ٹیمپلیٹس اور میٹرکس سے بھرپور ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ گوگل کی ورڈ پلاننگ ٹولز کے ساتھ اپنے صارفین کے ارادے اور توقعات کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

3: اپنی آن موجودگی ہمیشہ برقرار رکھیں

اگر آپ ڈیجیٹل کے لیے کافی وسائل وقف نہیں کر رہے ہیں یا آپ کوئی واضح طور پر متعین حکمت عملیوں کے بغیر ایڈہاک طریقہ استعمال کر رہے ہیں تو آپ کے حریف آپ کا ڈیجیٹل لنچ کھا جائیں گے! ہمیشہ آن لائن مارکیٹنگ سے مراد اڈیجیٹل میڈیا میں سرمایہ کاری ہے ۔ یہ آپ کی موجودگی کو ہمیشہ برقرار رکھنے کی کوشش ہے کیونکہ آج کل لوگ آن لائن مصنوعات کی تلاش اور انتخاب زیادہ کرتے ہیں۔

ڈیجیٹل میڈیا کے ایکسپرٹ کے ترقی کے عمل کو استعمال کرتے ہوئے آپ کی سرگرمیوں کو ترجیح دینے کے لیے منصوبہ بندی کے مختلف طریقہ کار (ٹیمپلیٹ) کی تجویز کرتے ہیں جواہم ڈیجیٹل سرگرمیوں کی نشان دہی کرتی ہے جن کو آپ سب سے اہم ترجیح دے کر مسلسل بہتر کرنا چاہیے ہیں۔ یہ آپ کو آپ کے شعبے میں تازہ ترین رجحانات اور تبدیلیوں سے بھی آگاہ کرتے رہتے ہیں۔ لہٰذا آپ اپنے حریفوں سے پیچھے نہیں رہ سکتے ہیں۔

4:آپ کے پاس طاقت ور آن لائن ویلیو موجود ہونی چاہیے

ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے لیے اسٹریٹجک نقطہ نظر کا استعمال کرتے وقت مواقع کے دائرہ کار کی وضاحت کی بنیاد پر یہ سوچنا مددگار ہے کہ ڈیجیٹل تجربات آپ کے برانڈ کی اپیل کو کیسے بہتر بنا سکتے ہیں۔ اس میں کسٹمر سروس کو بہتر بنانے کے لیے آن لائن سروسز، انٹرایکٹو ٹولز اور ڈیجیٹل صارفین کی بات چیت کو بہتر بنانا بھی شامل ہے۔ آپ کے مختلف ٹارگٹ کسٹمر پرسنز کے مطابق ایک واضح طور پر بیان کردہ ڈیجیٹل ویلیو آپ کی آن لائن سروس میں فرق پیدا کرنے میں مدد کرے گی جو موجودہ اور نئے صارفین کو ابتدائی طور پر مشغول ہونے اور دیر تک وفادار رہنے کی ترغیب دے گی۔

5 : اپنے آن لائن صارفین کو اچھی طرح جانیں

یہ اکثر کہا جاتا ہے کہ ڈیجیٹل میڈیا ’’اب تک کا سب سے قابل پیمائش میڈیم‘‘ ہے۔ لیکن گوگل تجزیات اور اس سے ملتے جلتے ٹولز صرف آپ کو صارفین کے وزٹس کی مقدار بتائیں گے۔ آن لائن صارفین کے جذبات واحساسات کیا ہیں؟ وہ کیا سوچتے ہیں؟ آپ کو اپنے کم زور نکات کی نشان دہی کرنے اور پھر ان پر توجہ دینے کے لیے تحقیق کی دیگر اقسام اور ویب سائٹ صارفین کے تاثرات کے ٹولز استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔

6 : آپ کے پاس ڈیجیٹل میڈیا کے لیے مربوط پلان ہونا چاہیے

ڈیجیٹل سرگرمیوں کو مکمل کرنا بہت عام ہے چاہے وہ ایک ماہر ڈیجیٹل مارکیٹر ہو، IT میں بیٹھا ہوا ایک ایکسپرٹ ہو یا ایک علیحدہ ڈیجیٹل ایجنسی۔ ’’ڈیجیٹل‘‘کو ایک آسان حصے میں پیک کرنے کا طریقہ آسان ہے۔ لیکن ظاہر ہے یہ عمل کم موثر ہے۔ ہر کوئی اس بات سے اتفاق کرتا ہے کہ روایتی میڈیا اور رسپانس چینلز کے ساتھ مربوط ہونے پر ڈیجیٹل میڈیا بہترین کام کرتا ہے۔اسی لیے ہم ایک مربوط ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی حکمت عملی تیار کرنے کی تجویز کرتے ہیں تاکہ آپ کی ڈیجیٹل مارکیٹنگ آپ کے لیے سخت محنت کرے! آپ کے مربوط منصوبے کے ساتھ ڈیجیٹل میڈیا آپ کی مارکیٹنگ کی سرگرمی کا حصہ ہو اور معمول کے مطابق کاروبار کا حصہ بن جائے گا۔

7:ڈیجیٹل میڈیا میں بجٹ لگائیں

اپنی آرگنائزیشن کی ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی منصوبہ بندی اور عمل درآمد کے لیے وسائل وقف کریں۔ بعض دفعہ ماہر ای مارکیٹنگ کی مہارتوں کی کمی کا امکان بھی موجود ہوتا ہے جس کی وجہ سے مسابقتی خطرات کا مؤثر طریقے سے جواب دینا مشکل ہو سکتا ہے۔ اس کے لیے آپ کوSmart Insights کے ماہر کی خدمات حا صل کرنے کی ضرورت ہے جو آپ کو حکمت عملی اور منصوبہ بندی کے ٹولز تک رسائی دے۔ جس میں آپ کی کارکردگی اور ڈیجیٹل میچورٹی، بینچ مارکنگ اور باقاعدہ مارکیٹنگ ڈیٹا رپورٹس شامل ہوں تاکہ آپ مسابقتی منظر نامے میں اپنی پوزیشن پر نظر رکھ سکیں۔

8:اپنا اوریجنل اور جینوئن مارکیٹنگ پلان بنائیں

یہاں تک ممکن ہے کہ اگر آپ کے پاس کافی وسائل ہیں تو وہ ضائع بھی ہو سکتے ہیں۔ یہ عمل خاص طور پر بڑی کمپنیوں میں ہوتا ہے جہاں آپ مارکیٹنگ آرگنائزیشن کے مختلف حصوں کے لیے مختلف ٹولز تو خریدتے لیتے ہیں یا اسی طرح کے آن لائن مارکیٹنگ کے کاموں کو انجام دینے کے لیے مختلف ایجنسیوں کا استعمال کرتے ہیں لیکن یہ عمل پائے دار نہیں ہے۔

اسی لیے آپ کو ایک ایسی مارکیٹنگ حکمت عملی میں سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے جو آپ اور آپ کی ٹیم کے لیے کام کرے۔ اپنے ڈیجیٹل چینلز اور پلیٹ فارمز کی منصوبہ بندی، انتظام اور اصلاح وقت کے ساتھ ساتھ کریں۔ مارکیٹنگ کے وہ نتائج حاصل کریں جن کی آپ کو اپنے کاروباری مقاصد کو حاصل کرنے کی ضرورت ہے اور اپنی مارکیٹنگ ROI کو فروغ دیں۔

9:آپ کو مارکیٹ میں رہنے کیلئے متحرک رہنا ہوگا

اگر آپ Amazon، گوگل اور فیس بک جیسے سرفہرست آن لائن برانڈز کو دیکھتے ہیں تو وہ سب متحرک ہیں ۔ اپنے آن لائن صارفین کو حاصل کرنے یا برقرار رکھنے کے لیے نئے نئے طریقوں کی آزمائش کر تے رہتے ہیں۔ یہ گروتھ سسٹم اپروچ کو اپناتے ہیں۔ آپ کو اپنے نتائج کو بہتر بنانے کے لیے اسی طرح کا عمل بنانے کی ضرورت ہے۔

10: آپ کو مسلسل اپنی اصلاح کرنی پڑے گی

ویب سائٹ کے ساتھ ہر کمپنی کے تجزیات تو ان کے پاس ہوں گے لیکن بہت سے سنیئر مینیجرز اس بات کو یقینی نہیں بناتے ہیں کہ ان کی ٹیمیں ان کا جائزہ لینے اور ان پر سختی سے عمل درآمد کرنے کے لیے وقت کا بھرپور استعمال کرتی ہیں۔ ایک بار جب آپ کے ڈیجیٹل چینل کی حکمت عملی آپ کو بنیادی باتوں کو درست کرنے کے قابل بناتی ہے تب آپ اپنے برانڈ کی تعمیر، سائٹ کے صارفین کے تجربے اور لیڈ کو فروغ دینے جیسے اہم پہلوؤں کی مسلسل بہتری کی طرف بڑھ سکتے ہیں۔

یاد رکھیں یہ تمام عوامل اس بات کی نشان دہی کرتے ہیں کہ آپ کو اپنی ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی حکمت عملی بڑی سمجھ داری سے تیار کرنی ہے۔ یہ ایک مکمل پروسس ہے جس میں کئی ماہرین کی ضرورت ہوتی ہے اس لیے اس عمل کو وہ اہمیت اور توجہ دیں جو اسے درکار ہے تاکہ آپ کی آرگنائزیشن ترقی کرے ۔ ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی تیاری میں آپ کی پوری ٹیم کا بھرپور کردار ہے یہ آپ کو اپنے کاروبار کو سمجھنے اور اپنے صارفین کو سمجھانے میں بہت معاون ثابت ہو سکتی ہے۔ یہ ایک ایسی حقیقت ہے جسے ہمیں وقت ضائع کیے بغیر سمجھنا چاہیے، کیوںکہ ڈیجیٹل میڈیا میں وقت سب سے اہم دولت ہے ۔

بہت سارے لوگ اسمارٹ فون استعمال کرتے ہیں لیکن وہ اپنے فون اسمارٹلی استعمال نہیں کرپاتے ہیں۔ پاکستان میں یونیورسٹیاں، کمپنیاں اور لوگ ابھی تک ڈیجیٹل میڈیا کو صرف کام چلاؤ مہم کے طور پر استعمال کررہے ہیں۔

ڈیجیٹل مارکیٹنگ ایک پوری سائنس ہے جس کے لیے آپ کو سائنسی اپروچ کی ضرورت ہوتی ہے۔ آپ کو اپنی آرگنائزیشن کے وژن و مشن کے مطابق اپنی ڈیجیٹل برانڈنگ کرنی پڑتی ہے ورنہ ڈیجیٹل مارکیٹنگ بے مقصد کھلے میدان میں فائرنگ کرنے والی بات ہوگی۔ روایتی آرگنائزیشن کو اپنی مائنڈ سیٹ کو بدلنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ اپنے کلچر کو ڈیجیٹل برنڈنگ کیلئے منظم کر سکیں۔

The post ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی حکمت عملی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/NMA4jGE
via IFTTT

No comments