گوگل نے ڈسپلے سے ہٹ کر عام اشیا میں ’ننھے سگنل‘ کا تصور پیش کردیا https://ift.tt/loTLRf5
پالو آلٹو، کیلیفورنیا: کمپیوٹر اور فون کے ڈسپلے اور آوازوں نے ہماری زندگی کو پریشان کررکھا ہے۔ اسی لیے گوگل نے ’لٹل سگنلز‘ نامی ایک تصور پیش کیا ہے جس میں عام اشیا آپ کو انٹرنیٹ پر ہونے والی سرگرمی سے آگاہ کرسکیں گی۔
گوگل نے نئے ڈیزائن کے کے تحت روزمرہ اشیا میں ویب سائٹ، انٹرنیٹ اور کمپیوٹنگ سگنل کو سموکر اسے خاموش کمپیوٹنگ کا نام دیا ہے۔ اس طرح انسان روایتی کمپیوٹر اور اسمارٹ فون سے دور رہ کربھی ڈجیٹل اور انرنیٹ دائرے میں رہ سکتا ہے۔
لٹل یا ننھے سگنلز کو چھ عام اشیا میں بطور ہوا، حرکت، بٹن دبنے، موسیقی، سائے اور تھپتھپاہٹ کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ اس پر گوگل نے ایک شاندار ویڈیو بھی تیار کی ہے جو تیزی سے مقبول ہورہی ہے۔
اس میں بٹن آواز اور حرکت کی بنا پر رابطہ کرتا ہے جس سے آپ اشیا کنٹرول کرسکتے ہیں۔ ایک اور منظر میں ایک آلہ سرد ہوا خارج کرکے بتاتا ہے کہ دفتر سے کوئی ای میل آچکی ہے۔ تاہم ویڈیو میں بعض اشیا کی وضاحبت بھی نہیں ہوسکی ہے۔ گوگل انجینیئروں نے اسے امبیئنٹ کمپیوٹنگ کا نام دیا ہے جس پر دیگر کئی ماہرین بھی خاصی تحقیق کرتے رہے ہیں۔ اسے انٹرنیٹ آف تھنگس یا یوبی کیوٹس کمپیوٹنگ کا نام بھی دیا جاتا رہا ہے۔
گوگل آپ کے گھر کے آلات کو ڈجیٹل بنانے کے لیے ہارڈویئر اور کوڈ کی رہنمائی فراہم کرے گا لیکن اب بھی اس پروگرام کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ اس طرح آپ پڑوسی کی آمد یا موسم کا حال عام گھریلو اشیا سے جان سکیں گے۔ گوگل نے لٹل تھنگس کے لیے تھری ڈی فائلوں کی فراہمی کا اعلان بھی کیا ہے۔
گوگل نے اس کے لیے فی الحال ایک سادہ ویب سائٹ بھی بنایا ہے جہاں آپ گوگل لٹل تھنگس کے لیے کوڈ بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ تاہم یاد رہے کہ سارا عمل فی الحال تجرباتی مراحل سے گزررہا ہے۔ اس میں کوشش کی گئی ہے کہ بصری اشاروں اور دیگر انداز سے کمپیوٹنگ اور کمیونکیشن کو بہتر بنایا جائے۔
The post گوگل نے ڈسپلے سے ہٹ کر عام اشیا میں ’ننھے سگنل‘ کا تصور پیش کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/slSNyYB
via IFTTT
No comments