Breaking News

میسنجراورانسٹاگرام نے یومِ ارض کے لیے تھیم اور اسٹیکر پیش کردیئے https://ift.tt/KYGLC5f

پالو آلٹو، کیلیفورنیا: فیس بک کی مرکزی کمپنی میٹا نے 22 اپریل کو یومِ ارض پر میسنجر پر خوبصورت سرسبز تھیم، اسٹیکر اور ری ایکشن پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بالخصوص بچوں کے لیے بھی مختلف موضوعات پر تصاویر اور خاکے بنائے گئے ہیں جو فطرت اور زمین سے ہمارے تعلق کو بیان کرتے ہیں۔

آج سے ہی ان پرعمل شروع ہوگیا ہے تاکہ بچے ہوں یا بڑے ہمارے مشترکہ گھر کرہِ ارض کی اہمیت کی کو سمجھ سکیں۔ دوسری جانب زور دیا گیا ہے کہ ہم عمل کی بنیاد پر آگے بڑھیں اور زمین کو بچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

ایوری ڈے ارتھ کی اس تھیم کے خالق مشہور اینی میٹر اور ڈجیٹل آرٹست ایرن کوئن ہیں جنہوںنے کیمرہ اسٹیکر بنائے ہیں جو بچوں کو بہت پسند آئیں گے۔ روزمرہ زندگی میں فطرت اور ماحول کے کردار پر یہ تمام تصاویر انسٹاگرام، اور میسنجر کے لیے بھی ریلیز کی جارہی ہیں۔

ارتھ چیٹ تھیم میں تھری ڈی اوتار کے اسٹیکر بھی ہیں جن میں نیچر، کلائمٹ، زمین، کلائمٹ ایکشن، ری سائیکل اور پائیدار ترقی کے موضوعات شامل کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ الفاظ کو بھی انہی تھیم اور اثرات کے تحت بیان کیا جاسکتا ہے جو دیکھنے میں بہت بھلے لگتے ہیں۔

اسی طرح میسنجر اور انسٹاگرام ویڈیو کال میں بھی گروپ ایفیکٹ کا انتخاب کیا جاسکتا ہے جس کی بدولت ویڈیو گفتگو کی پوری تھیم حیات و ارض کا موضوع بن جاتی ہے۔ اس کے علاوہ سائنس لیب نامی ڈجیٹل کارڈ کا ایک مجموعہ بھی پیش کیا جارہا ہے جسے اگلے کئی ماہ تک جاری رکھنے کا ارادہ ظاہر کیا گیا ہے۔

فیس بک میسنجر کے بچوں کے ورژن میں بچے اپنی تصاویر کو ارتھ ڈے فریم، اسٹیکر اور آگمینٹڈ ریئلٹی ماسک سے بھی سجاسکیں گے۔

اسی طرح چیٹ کے اندر استعمال ہونے والے ایموجیز کے لیے اسٹیکرز کا پورا مجموعہ دستیاب ہے جسے انسٹاگرام اسٹوریز میں بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ اینی میٹڈ جی آئی ایف بھی شامل کی گئی ہیں۔

لگتا ہے کہ میٹا نے رسمی کی بجائے شعوری طور پر یومِ ارض کی تشہیر کا ارادہ کیا ہے اور اس کے لیے ورڈ افیکٹ، چیٹ تھیم، تھری ڈی اوتار، تھری ڈی اسٹیکر، اینی میٹڈ ایموجی اور بہت کچھ تیار کیا ہے۔ یہ تمام سہولیات متعلقہ آپشن میں سرگرم ہوچکی ہیں۔

The post میسنجراورانسٹاگرام نے یومِ ارض کے لیے تھیم اور اسٹیکر پیش کردیئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/hvJYG1U
via IFTTT

No comments