ایلون مسک نے ٹوئٹر کو 43 ملین ڈالر میں خریدنے کی پیشکش کردی https://ift.tt/2YxDHWN
ٹیسلا اور نجی خلائی کمپنی اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک نے ٹوئٹر کو 43 ملین ڈالر میں خریدنے کی پیشکش کردی۔
بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق بلین ائیر ایلون مسک نے کمپنی میں بورڈ کی ممکنہ نشست کو مسترد کرنے کے بعد جمعرات کو یو ایس سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن فائلنگ میں ٹوئٹر کو خریدنے کی پیشکش کا اعلان کیا۔
رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کے شیئر کی خریداری کے بعد عالمی ٹریڈنگ مارکیٹ میں کمپنی کے 189 فیصد حصص بڑھ گئے ہیں۔
ایلون مسک نے اپریل کے شروع میں ٹوئٹر کے 9.2 فیصد حصص خریدنے کا اعلان کیا تھا، جن کی تعداد 7 کروڑ 34 لاکھ سے زائد ہے اور ان کی کل مالیت تقریبا 3 ارب ڈالرز ہے۔
دوسری جانب ٹوئٹر نے اپنے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ممبرشپ کیلئے بھی ایلون مسک کی نامزدگی کا بھی اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے ایلون مسک نے کہا کہ اُن کا مقصد ہوگا کہ ٹوئٹر کی کارکردگی کو مزید بہتر کریں اور اس کی ترقی کا باعث بنیں۔
مزید پڑھیں: شیئرز کی خریداری کے بعد ایلون مسک ٹویٹر کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کیلئے نامزد
اس سے قبل نجی خلائی کمپنی اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک نے کہا تھا کہ اظہارِ رائے کی آزادی کیلئے نیا سوشل میڈیا پلیٹ فارم بنانے پر سنجیدگی سے غور کررہا ہوں۔
The post ایلون مسک نے ٹوئٹر کو 43 ملین ڈالر میں خریدنے کی پیشکش کردی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/3oDaRri
via IFTTT
No comments